| | | |

کرکٹ میں ریڈکارڈ،کھلاڑی میدان سے باہر،مزید سخت سزائیں،اطلاق 17 اگست سے

سینٹ جانز ووڈ،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ میں ریڈکارڈ،کھلاڑی میدان سے باہر،مزید سخت سزائیں،اطلاق 17 اگست سے۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ کرکٹ میں بڑی سزائیں۔ریڈ کارڈ،گرائونڈ سے اخراج اور اس سے بڑھ کر بھی سزائیں فائنل ہوگئی ہیں۔اطلاق کااعلان بھی کردیا گیا ہے۔

  کیریبین پریمیئر لیگ 2023 مردوں اور خواتین  کے مقابلوں میں  سلو اوور ریٹ ٹیموں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کردیا گیا ہے، یہاں تک کہ 20ویں اوور کے آغاز میں فیلڈنگ سائیڈ شیڈول سے پیچھے ہونے کی صورت میں کسی کھلاڑی کو ہٹانے کا ریڈ کارڈ جیسا نظام بھی نافذ کر دیا  گیاہے۔

اعلان کے مطابق ٹی 20 کرکٹ طویل ہورہی ہے۔جرمانے کام نہیں کررہے۔روکنے کے لئے یہی مناسب کام لگے ہیں۔اب سلو اوور ریٹ پر نیا سسٹم ہوگا۔ایک دن یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی آئے گا۔فی الحال سی پی ایل 2023 کےلئے قوانین دیکھتے ہیں۔

اگر 18ویں اوور کے آغاز میں مطلوبہ اوور ریٹ سے ٹیم پیچھے ہو تو ایک اضافی کھلاڑی کو فیلڈنگ کے دائرے میں داخل کرنا پڑے گا۔ دائرے کے اندر کل پانچ کھلاڑی ہونگے۔اگر 19ویں اوور کے آغاز میں  اوورریٹ سے پیچھے ہوئے تودو اضافی فیلڈرز کو فیلڈنگ کے دائرے میں داخل ہوناپڑےگا۔ اگر آخری اوور کے آغاز میں اوور ریٹ سے پیچھے ہو ئے تو ٹیمیں میدان سے ایک کھلاڑی کھو دیں گی ،جس کا انتخاب کپتان کرے گا اور فیلڈنگ کے دائرے کے اندر چھ کھلاڑی ہوں گے۔کھیل کی رفتار کو کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری بیٹنگ کرنے والی ٹیموں پر بھی ہوگی۔ امپائرز کی جانب سے پہلی اور آخری وارننگ کے بعد، بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو وقت ضائع کرنے کی ہر مثال پر پانچ رنز کا جرمانہ کیاجائے گا۔

 

بابر اعظم سے پہلی ملاقات کا انکشاف،دنیا کا بہترین بیٹرہے،ویرات کوہلی کااعتراف

ٹی 20 کرکٹ کے لیے 85 منٹ فی اننگز کے اصول کا استعمال  ہوتا ہے۔سی پی ایل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے 2023 ایڈیشن میں اس معاملے کی “زیادہ قریب سے نگرانی کی جائے گی۔ آخری اوور 85 منٹ کے اندر ختم ہونے سے پہلے اننگز کا 17 واں اوور 72 منٹ 15 سیکنڈ، 18 واں اوور 76 منٹ 30 سیکنڈ اور 19 واں 80 منٹ 45 سیکنڈ میں مکمل ہونا چاہیے۔

اوور ریٹ کی نگرانی تھرڈ امپائر کرے گا اور ہر اوور کے اختتام پر فیلڈ امپائرز کے ذریعے کپتانوں کے ساتھ ساتھ ہجوم اور ٹی وی کے ناظرین کو بھی بتایا جائے گا۔”مردوں کے سی پی ایل 2023 کا آغاز 17 اگست کو جمیکا تلاواہ اور سینٹ لوشیا کنگز کے میچ سے ہوگا، اور خواتین کا ایونٹ 31 اگست کو بارباڈوس میں شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *