| | | | |

حسن علی نے بابراعظم کو نشانہ پر رکھ لیا،تاک کر کامیاب وار،شکست

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

حسن علی نے بابراعظم کو نشانہ پر رکھ لیا،تاک کر کامیاب وار،شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ حسن علی نے بابر اعظم کو نشانہ پر رکھ لیا۔ایسا نشانہ تاکا کہ بابر اعظم شکار ہوگئے۔یوں ان کی ٹیم کولمبو سٹرائیکرز بھی ہارگئی۔

ہفتہ کی شام کولمبو میں  لنکا پریمئر لیگ 2023 ( ایل پی ایل ) میں دمبولا اورا نےکولمبو سٹرائیکرز کو 50 رنزکی مات دے دی۔فاتح سائیڈ نے5 وکٹ پر 166 اسکور بنائے۔بین میکڈرمٹ نے 69 اور ایلکس روز نے 52 رنزبنائے۔نسیم شاہ کو ایک وکٹ کیلئے 4 اوورز میں 38 رنزپڑے۔

بابر اعظم سے پہلی ملاقات کا انکشاف،دنیا کا بہترین بیٹرہے،ویرات کوہلی کااعتراف

جواب میں پاکستانی کپتان بابر اعظم 13 بالز پر صرف 11 رنزبناسکے،ان کو نسیم شاہ نے خوب پریشان کیا اور آخرکار سمارا وکراما کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔افتخار احمد 18 اور محمد نواز 20 ہی بناسکے۔ٹیم 2 بالز قبل 116 پر مورچہ چھوڑ گئی۔

حسن علی نے صرف 16 رنزدے کر 3 اور نور احمد نے 14 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔

بابر اعظم کی ٹیم کولمبو سٹرائکرز ٹیبل پر 6 میچزمیں صرف 2 فتوحات کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *