| | | | |

بھارت جوہانسبرگ کا قلعہ ہارگیا،سیریز بھی برابر

 

جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

بھارت جوہانسبرگ ٹیسٹ 7 وکٹ سے ہارگیا۔وینڈرس کرکٹ اسٹیڈیم بھارت کے ہاتھوں سے نکل گیا۔تاریخ میں پہلی بار اسے یہاں شکست ہوئی۔اس سے قبل 3 عشروں سے وہ یہاں 5 میچز کھیل کر ناقابل تسخیر تھا۔2 فتوحات کے ساتھ 3 ڈرا میچز کھیلے تھے۔

چند روز قبل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے بھی پروٹیز کو وہاں مارا تھا جہاں وہ ناقابل شکست رہتے تھے۔تاریخ میں پہلی بار بھارتی ٹیم سنچورین میں میچ جیتی تھی۔

اب 3 میچز کی سیریز 1۔1 سے ڈرا ہوگئی ہے۔اب فیصلہ تیسرے وآخری میچ میں ہوگا۔بھارتی ٹیم پروٹیز کے ملک میں کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے۔
جمعرات کو کھیل کے چوتھے روز بارش کے سبب پہلے 2 سیشن کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔دن کے آخری سیشن میں 34 اوورز باقی تھے اور 122 اسکور بنانے تھے۔میزبان ٹیم اسی سیشن میں سب کچھ مکمل کرنا چاہتی تھی 5ویں روز تک جانا نہیں چاہتے تھے۔

کپتان ڈین ایلجر فتح کی راہ پر گامزن تھے۔بھارتی کھلاڑی مایوسی کو چھو رہے تھے۔بھارت کو دن کی پہلی اور مجموعی طور پر تیسری کامیابی تاخیر سے ملی۔ڈیئر ڈوسین 40 رنزبناکر شامی کا شکار بنے۔کپتان ڈین ایلجر ڈٹے کھڑے تھے۔نئے بیٹر تیمبا باووما بھی ساتھ کھڑے تھے۔

جنوبی افریقہ نے 240 اسکور کا ہدف دن کے کھیل ختم ہونے سے 6 اوورز قبل 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔شاندار کامیابی 7 وکٹ سے نام کی۔ڈین ایلجر 96 اور باووما 23 پر ناقابل شکست رہے۔

شامی ،شرڈول اور ایشون نے ایک ایک وکٹ لی۔اس میچ میں بھارت نے 202 اور 266 اسکور کئے تھے۔جنوبی افریقا نے 229 اور 243 اسکور کئے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *