پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز بظاہر بہتر پوزیشن پر ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے 344 رنز کے جواب میں اس نے دو وکٹ پر 266 رنز بنا لیے ہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہق
شان مسعود کی جگہ آنے والے عبداللہ شفیق نے بھی ان کی طرح سنچری کر دی ہے۔وہ107 اور ان کے ساتھ بابر اعظم بھی چار سال بعد اپنی پہلی سنچری بنانے کے قریب ہیں اور 85 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔دونوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 168 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہو چکی ہے۔ پاکستان نے 66 اوورز کے کھیل میں 266 رنز بنائے اور اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہیں۔آؤٹ ہونے والوں میں امام الحق 14 اور آذان اویس 55 رنز شامل ہیں۔شمر جوزف اور جومل ویریکن کی ایک ایک وکٹ ہے۔
ویسٹ انڈیز 344 پر آؤٹ یا پاکستان میچ سے ہی آؤٹ ہو گیا
اس سے قبل کھیل کے دوسرے روز پہلے سیشن میں ویسٹ انڈیز ٹیم 344 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔جسٹن گریوز 73 اور روسٹن چیز 70 کرکے نمایاں رہے۔ساجد خان 85 رنز دے کر 4 وکٹیں لے کر کامیاب رہے۔
