| | | | |

شاہین آفریدی دورہ سری لنکا سے کیوں باہر،مخالف کانام آگیا

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

شاہین آفریدی دورہ سری لنکا سے کیوں باہر،مخالف کانام آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کیلئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی سیریز پر جوا کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی کو دورہ سری لنکا میں شامل نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یوں قومی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ ان کے بغیر 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی لینڈرز جائے گی ۔

لیفٹ ہینڈڈ پیسر گزشتہ سال اسی ماہ دورہ سری لنکا میں ایک ٹیسٹ کھیل کر ایسے زخمی ہوئے تھے کہ ایشیا کپ نہ کھیل سکے۔ورلڈ ٹی 20 فائنل میں عین وقت پر پھر زخمی ہوگئے ۔تاحال ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کا3 دن بعد آغاز،پاکستان کے فائنل کے امکانات
معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر ورک لوڈ فارمولے پر چل رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مکی نے شاہین کو اس ٹور سے باہر کرنے کی سفارش کی ہے۔
ورلڈکپ سے قبل ایشیا کپ اور دیگر محدود اوورز کرکٹ کیلئے شاہین کو طویل فارمیٹ سے دور کیا جارہا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 میں پاکستان کی پہلی سیریز سری لنکا میں ہوگی۔2 میچز ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *