| | | | | |

ویمنز کپتانوں کی ماڈلنگ،آج پہلا میچ،کینگروز کیویز کے ساتھ مل گئے،اہم خبریں

کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے اپنی ٹیم کے لئے نیوزی لینڈ کی مستقل خدمات حاصل کرلیں،دورہ پاکستان میں محدود اوورز سیریز میں سپن بائولنگ کوچ نامزد کئے جانے والے ڈینیئل ویٹوری کو  اسسٹنٹ کوچ بنایا گیا ہے۔وہ  اینڈریو میک ڈونلڈ کو اسسٹ کریں گے،جن کو ہیڈکوچ بنایا گیا ہے۔اس طرح آسٹریلیا اب کیوی کی مدد سے شکارکیا کرےگا،بلکہ کینگروز کو کیویز کا ساتھ حاصل ہوگا۔

لانگ مارچ،اہم ٹیلی فون کال،ویسٹ انڈیز سیریز کے وینیوکی اصل کہانی کیا

ادھر پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف  پہلا ٹی 20 میچ آج دوپہر کھیل رہی ہے۔پی سی بی نے دونوں ٹیموں کی کپتانوں کی نئی تصاویر جاری ہوئی ہیں،ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی نے دونوں کو ماڈلنگ پر لگادیا ہے،کل ساحل سمندر اور اس کی سیر کی تصاویر تھیں،آج سمندر کنارے کی شاندار تصاویر دکھائی دی ہیں۔

میرپور میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف  دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز لنچ کے فوری بعد   365 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی ،مشفیق الرحیم 175 پر ناٹ آئوٹ گئے۔لتن داس 141 پر آئوٹ ہوئے۔سری لنکا کے کوشان راجھیتا نے 65 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *