| | |

عثمان خواجہ کے جبڑے پرچوٹ،سکین رپورٹ آگئی،آسٹریلیا 10 وکٹ سے کامیاب

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

عثمان خواجہ کے جبڑے پرچوٹ،سکین رپورٹ آگئی،آسٹریلیا 10 وکٹ سے کامیاب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ کا پہلا سی ٹی سکین ہوگیا ہے اور دوسرا ٹیسٹ کل ہفتہ کو ہوگا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز فتح سے صرف ایک رن قبل ان کے جبڑے پر بال لگ گئی،جس سے منہ سے خون نکل پڑا۔ابتدائی طبی معائنے کے بعد خواجہ کو ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا ہے۔ویسٹ انڈیز کیلئے ڈیبیو کرنے والے شیمر جوزف کی ایک تیز بال نے خواجہ کا شکار کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا اور کپتان پیٹ کمنز دونوں نےتصدیق کی ہے خواجہ کے جبڑے میں درد ہے لیکن باقی سب ٹھیک ہے۔سکین رپورٹ میں جبڑا ٹوٹنے سے محفوظ رہا ہے۔

عثمان خواجہ برسبین ٹیسٹ کھیل سکیں گے یا نہیں

آسٹریلیا کرکٹ کے اپنے قاعدے کے مطابق ایسا کھلاڑی جو سر کے کسے بھی حصہ پر چوٹ لگنے اور کنکشن کا شکار ہوجائے،اسے ہر حال میں اس سے اگلے 7 روز کیلئے میدان سے باہر ہی رہنا ہوگا۔یوں عثما خواجہ اپنے ہوم گرائونڈ برسبین ٹیسٹ سے باہر ہوسکتے ہیں جو جمعرات سے شروع ہونا ہے۔

ادھر ایڈیلیڈ ٹیسٹ تیسرے روز کھانے سے قبل ختم ہوگیا ہے۔آج قریب 90 منٹ کا کھیل ممکن ہوسکا۔ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگ میں صرف 120 اسکور پر آئوٹ ہوئی۔آسٹریلیا کے پیسر جوش پیزل ووڈ نے صرف 35 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں اور کیریئر بیسٹ نمبرز یوں بھی بن گئے  کہ انہوں نے میچ  میں 79 رنز کے عوض 9 وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا نے 26 رنز کا ہدف بناکسی نقصان کے پورا کرکے دس وکٹ سے میچ جیت لیا۔سٹیون سمتھ 11 پر ناٹ آئوٹ تھے۔عثمان خواجہ 9 پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

میچ کا سکور۔ویسٹ انڈیز پہلی اننگ 188 رنز۔دوسری اننگ 120 رنز۔آسٹریلیا  283 رنز اور 26 رنزکوئی آئوٹ نہیں۔اس میچ میں شاندار سنچری کے ساتھ 119 رنزبنانے والے ٹریوس ہیڈ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *