جیل میں ورلٖڈکپ 2023 دیکھا،پاکستانی ٹیم سے مایوسی ہوئی،دیکھناچھوڑدیا،عمران خان
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
جیل میں ورلٖڈکپ 2023 دیکھا،پاکستانی ٹیم سے مایوسی ہوئی،دیکھناچھوڑ دیا،عمران خان۔ورلڈکپ 1992 کے فاتح کپتان عمران خان نے کہاہے کہ جیل میں ٹی وی کی سہولت پی ٹی وی کی حد تک موجود ہے لیکن اب میں ٹی وی نہیں دیکھتا ہوں۔
جمعرات کو اڈیالہ جیل میں سائفرکیس کی سماعت کےدوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان اور سابق وزیر اعظم پاکستان کہتے ہیں کہ
میں نے ٹی وی پر 2023 کا ورلڈ کپ دیکھا ہے لیکن مجھے پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے مایوسی ہوئی ہے۔ جب سے 2023 کا ورلڈ کپ ختم ہوا ہے ،میں نے جیل میں ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔
پاکستان نومبر23 میں ختم ہونے والے ورلڈکپ مین بھارت سمیت افغانستان،جنوبی افریقا،انگلینڈ اور آسٹریلیا سےہارا تھا۔سیمی فائنل تک نہیں کھیل سکا تھا۔