| | | | |

پی ایس ایل 7 ڈرافٹنگ،تمام ٹیموں کی پہلی پک بڑی اہم رہی،فخر زمان کے لئے سرپرائز

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز ہمارے لئے اہم ہیں،ہمارے ساتھ چلنا ضروری ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اعلی پچزکی تیاری اور سسٹم میں آنا شروع ہوگیا ہے۔2 پچز کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ تقریب شروع ہوگئی ہے،اس سے قبل ایم او یو سائن ہوئے ہیں،اس میں 2 پچز ملیں گی،یہ آسٹریلین ہونگی۔37 کروڑ روپے انویسٹ کئے گئے۔اس سے قبل اہم شرٹس کا تبادلہ بھی ہوا۔سابق کپتان انضمام الحق بھی شریک تھے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 ڈرافٹنگ تقریب مین کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ وسیم اکرم بھی شامل تھے۔

پی ایس ایل 7 کی پہلی پک لاہور قلندرز نے کی،اسے 90 سیکنڈز دیئے گئے۔اس موقع پر لگا کہ پیپرورک پہلے سے تیار تھا لیکن تجسس بھی خوب رہا،شریک مہمانوں کے علاوہ ٹی وی پر دیکھنے والے ناظرین بھی محظوط ہوئے۔قلنرز کیمپ میں عاقب جاوید کی موجودگی اہم تھی۔

لیفٹ ہینڈڈ اوپنر فخر زمان  ان کو لاہور نے ہی ریلیز کیا تھا۔قلندرز نے انہیں دوبارہ پک کرلیا۔

دوسری پک ملتان سلطانز نے کی  ہے۔ٹم ڈیوڈ کو وائلڈ کارڈ پرلیا گیا ہے،ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہے،2021 میں انہوں نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔

کراچی کنگز نے پہلی پک بھی کی،اس بار کپتانی بابر اعظم کررہے ہیں،کرس جارڈن کو کراچی کنگز نے پکڑ لیا ہے۔اس سے قبل بھی تھے۔لیڈنگ پلیئرز میں ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی پہلی پک میں چالاکی دکھائی ہے۔انہوں نے  نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو پک کرلیا ہے،یہ اس سال کی مجموعی طور پر چوتھی پک تھی۔

لیگ کی 5ویں باری پشاور زلمی کی تھی،اس نے  بھی خاص توجہ رکھی،ایک اور وائلڈ کارڈ انٹری ہوئی،افغانستان کے حضرۃ اللہ زازائی نے اس بار پک کیا۔

پی ایس ایل 7 کی چھٹی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کی،اس نے انگلینڈ کے جیسن رائے نے کی۔اس کے ساتھ ہی پہلا مرحلہ مکمل ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *