کرک اگین رپورٹ ایشین گیمز،پاکستان بمشکل سیمی فائنل میں،اب کس سے مقابلہ ۔
ایشین گیمز کرکٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم بمشکل سیمی فائنل میں پہنچ گئی، اگلا مقابلہ کس سے ہوگا؟ایشیائی کھیلوں کے ویمنز کرکٹ ایونٹ سے ایک بڑی کرکٹ بریکنگ نیوز سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کے خلاف انتہائی سنسنی خیز ناک آؤٹ مقابلے کے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
بارش سے متاثرہ اس اہم میچ میں قومی ٹیم کو تھائی لینڈ کے خلاف جیت کے لیے تگنی کا ناچ ناچنا پڑا اور گرین شرٹس نے بمشکل 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔
بارش کی وجہ سے میچ 11 اوورز تک محدود
اس اہم کواٹر فائنل میچ میں بارش نے خلل ڈالا جس کے بعد میچ کے اوورز کم کر کے اننگز کو صرف 11 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ تھائی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 91 رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 11 اوورز میں 92 رنز کا مشکل ہدف ملا۔
مڈل آرڈر کی ناکامی اور سنسنی خیز اختتام
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں بتاتی ہیں کہ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو ایک اچھا اور تیز آغاز فراہم کیا تھا۔ تاہم، مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کی اچانک ناکامی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے میچ کا پسا پلٹ گیا اور ایک موقع پر جیت ناممکن نظر آنے لگی۔ پاکستان نے محض 2 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف پورا کیا۔ پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار نے 25 اور فاطمہ ثنا نے 21 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔
سیمی فائنل کا پورا ایشن گیمز شیڈول
پاکستان کا مقابلہ کس سے ہوگا؟بہت سے کرکٹ فینز یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا کس ٹیم سے ہونے جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ سیمی فائنل کے مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے بالکل نہیں ہو سکتا۔ اگر دونوں روایتی حریفوں کا ٹاکرا ہوا، تو وہ صرف فائنل میچ میں ہی ممکن ہوگا۔
ایشین گیمز کے سیمی فائنلز
بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت/جاپان
اس سے قبل بنگلہ دیش اور چین کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے باعث بنگلہ دیشی ٹیم نے براہ راست سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اب آخری کوارٹر فائنل بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا، اس میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا/ملائیشیا
پاکستان کی ویمنز ٹیم کا اگلا ناک آؤٹ میچ سری لنکا اور ملائیشیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ جو بھی ٹیم اس میچ میں کامیابی حاصل کرے گی، وہ سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹکرائے گی۔
