| | |

پاکستان الیکشن،تاریخی ٹرن آئوٹ،پی ٹی آئی کو برتری،لاکھوں لوگ ووٹ دینے سے محروم،جنوبی پنجاب سے بھی رپورٹ

ملتان،لاہور،کراچی،پشاور،اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ

پاکستان الیکشن،تاریخی ٹرن آئوٹ،پی ٹی آئی کو برتری،لاکھوں لوگ ووٹ دینے سے محروم،جنوبی پنجاب سے بھی رپورٹپاکستان میں تاریخی ٹرن آئوٹ۔پشاور سے کراچی تک پاکستانی عوام نے جنرل الیکشن 2024 میں ووٹ ڈالے۔سابق کپتان اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جماعت سے انتخابی نشان چھن جانے کے باوجود ان کے امیدواروں کیلئے کروڑوں پاکستانی ملک بھر میں باہر نکلے۔12 کروڑ سے زائد ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے وقت شام 5 بجے تک تھا۔لاہور،ملتان،راولپنڈی اور کراچی سے رپورٹس کے مطابق پولنگ بوتھ سے باہر متعدد مقامات پر سیکڑوں افراد کی لائنیں لگی تھیں لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وقت بڑھانے سے انکار کردیا۔جمہوری ممالک میں ہرگز ایسا نہیں ہوتا ہے۔

کرک اگین ذرائع کے مطابق ملک بھر سے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے نامزدا میدوار واضح برتری سے جیت رہے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ  ووٹوں کی گنتی،پولنگ ایجنٹ اور شفاف نتائج کا انتظار ہوگا۔قوم متوقع دھاندلی سے خوفزدہ ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب ایکس پر لوڈ کی گئی تصاویری اور ویڈیو رپورٹس کے مطابق

ڈیرہ غازی خان PP287 میں دھاندلی ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کو ووٹ نہیں ڈالنے دیے جارہے۔ باہر دروازے بند کر دیے گئے۔ اندر خود ٹھپے لگائے جارہے اور پولیس کی پی ٹی آئی کارکنوں پر فائرنگ۔ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ارہی ہیں۔
جنوبی پنجاب کے 3 ڈویژن ملتان،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سے رپورٹس کے مطابق 45 حلقوں میں لاکھوں افراد نے ووٹ کاسٹ کیا۔رپورٹ کے مطابق تاریخ کا اوور آل سب سے بڑا ٹرن آئوٹ رہا ہے۔افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ 5 بجے پولنگ اسٹیئشنز کے باہر نوجود ہزاروں افراد کو ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم کردیا گیا۔سپیڈ سلو رکھی گئی تھی اور وقت گزرنے کا انتظار کیا جاتارہا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *