| | | | |

انڈر 19 ورلڈکپ، سیمی فائنل،پاکستانی بیٹنگ لائن انٹرنیٹ کی طرح آف،اب بائولرز سے امیدیں

بینونی،کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ورلڈکپ، سیمی فائنل،پاکستانی بیٹنگ لائن انٹرنیٹ کی طرح آف،اب بائولرز سے امیدیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستانی بیٹنگ لائن 8 فروری کا انٹرنیٹ ثابت ہوئی اور دھڑام سے گرگئی۔آذان اویس اور عرفات مہناس  کی ففٹیز نے وائی فائی کا کام کیا لیکن باقی سب بیٹرز کی نظریں بند ہونے سے پاکستان بڑا اسکور نہ کرسکا۔

بینونی میں جاری لٹل اسٹارز کے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم کو جیت کیلئے  صرف 180  رنزکا ہدف دیا ہے۔ایک موقع پر 79 تک 5 وکٹیں گرگئی تھیں لیکن آذان اور عرفات نے 53 رنزکی شراکت بنائی لین دونوں  ہی آگے پیچھے 52 اور 52 کرکے چلتے بنے۔باقی وہی سلسلہ  رہا۔ٹیم 7 بالز قبل 179 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹام سٹرکر نے صرف 24 رنز دے کر6 وکٹیں لیں۔

پاکستان کی امیدیں اب بائولرز سے وابستہ ہوگئی ہیں،اس کا پیس اٹیک کوئی کاریگری دکھادے۔فاتح ٹیم فائنل میں بھارت سے کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *