| | |

قومی انتخابات نتائج،کس کی کتنی سیٹیں،دن بھر کےعمل کے بعد کس کی کتنی سیٹیں،مکمل چارٹ دیکھیں

کرک اگین رپورٹ

قومی انتخابات نتائج،کس کی کتنی سیٹیں،دن بھر کےعمل کے بعد کس کی کتنی سیٹیں،مکمل چارٹ دیکھیںْملک بھر میں عام انتخاب 2024 پولنگ کا وقت ختم ہوئے ایک گھنٹہ ہوچکا ہے۔گنتی کا عمل جاری ہے اور شام 6 بجے سے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں پڑنے والے ووٹوں اور ووٹرز کےجوش و جذبہ کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ٹرن آئوٹ 60 فیصد سے اوپر ہوگا۔کہیں کہیں 70 فیصد سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔

کے پی کے کی 45 قومی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے۔پنجاب بھر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اکثریتی حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو واضح لیڈ ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق نتائج کی تبدیلی کے حوالہ سے خدشات عوامی سطح پر مبینہ طور پر موجود ہیں،اس کا سامنے رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار 90 سے 116 نشستیں لے سکتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن دوسری بڑی جماعت ہوگی جو 85 کے قریب سیٹیں لے سکتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کو 52 سے 63 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔یہ سب غیر حتمی اور غیرسرکاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر فیئر اینڈ فری نتائج آئیں تو پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار کلین سوئپ کرچکے ہیں اور ملک کے چاروں کونوں سے جنرل سیٹیں جیت چکے ہیں لیکن یہ بھی غیر سرکاری اور غیر حتمی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *