| | | | |

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،آج چوتھے ٹی 20 میچ میں ایک اور ڈیبیو

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے آج کے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ایک اور کھلاڑی ڈیبیو کرنے جارہا ہے۔انگلینڈ کی ٹور منیجمنٹ ایک ایک کرکے اپنے سارے کھلاڑی کھلارہی ہے۔آج اولی سٹون کو کیپ ملے گی۔28 سال اولی سٹون اب تک 3 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچزکھیل چکے ہیں۔پہلی بار ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھ،یلیں گے۔دورہ پاکستان میں وہ کیپ پہننے والے تیسرے کھلاڑی ہونگے۔ان سے قبل  لک ووڈ اور ول جیکس ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرچکے ہیں۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،چوتھا ٹی 20 آج،کیا تبدیلیاں ہونے جارہیں،ایک سرپرائز تیار

انگلش کیمپ کی جانب سے حیران کن امر یہ ہوگا کہ گزشتہ میچ کھیل کر تیز بائولنگ کرنے والے مارک ووڈ کو آرام دیا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنلمیچ آج کھیلا جائے گا۔سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔انگلش ٹیم آجن کراچی کا ٹرپ 1-3 پرختم کرنے کا متمنی ہے۔پاکستان یہاں مقابلہ برابر اس صورت میں ہی کرسکتا ہے کہ وہ یہ میچ جیتے۔اس کے بعد لاہور میں 3 میچزہونگے،پہلا میچ 28 ستمبر کو ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *