| | | | | | | | | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کا3 دن بعد آغاز،پاکستان کے فائنل کے امکانات

عمران عثمانی کا تجزیہ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کا3 دن بعد آغاز،پاکستان کے فائنل کے امکانات۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 ختم ہوئی۔آسٹریلیا چیمپئن بن گیا۔یہ دنیا کا ایسا ایونٹ ہے کہ ایک طرف ختم ہورہا ہوتا ہے اور دوسری جانب دوبارہ شروع۔آئی سی سی نے یہ اس لئے بھی کیا کہ اس سے ٹیسٹ کرکٹ کی روح زندہ رہے۔ہرملک کی ہرسیریز اہم بنے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن 3 کی تفصیلات،پوائنٹس کی شرح کا طریقہ کار

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 سے 2025 یا 2025-2023 یا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کا آغاز 16 جون سے ایشز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہورہا ہے۔دنیائے کرکٹ کے9 ممالک 27 کے آس پاس سیریز کھیلیں گے۔کل ملا کر68 ٹیسٹ میچز دنیا بھر میں ہونگے۔آئر لینڈ،افغانستان اور زمبابوے کو چھوڑ کر باقی 9 ٹیسٹ ممالک اس میں شریک ہونگے۔ان میں آسٹریلیا،بھارت،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،پاکستان،سری لنکا،بنگلہ دیش،جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ہر ٹیم ٹوٹل 6 سیریز کھیلے گی۔3 ہوم سیریز ہونگی اور 3 اوے سیریز ہونگی،ہر ملک نے اپنی طاقت اور حیثیت کی بنیاد پر میچز حاصل کئے ہیں۔گویا کوئی سیریز 2 میچزکی ہوگی تو کوئی 3 یا پھر 5 میچز۔پاکستان کو کسی سیریز میں 5 ٹیسٹ میچز نہیں ملے۔ٹیسٹ سیریز 120 پوائنٹس کی ہوتی ہے۔اب 3 میچزہونگے تو 40 پوائنٹ فی میچ،2 میچزہیں تو 60 پوائنٹ فی میچ ،لیکن اب پوائنٹس کی بنیاد پر ٹاپ ٹیموں کا فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ کھیلے گئے میچز اور فتوحات کو 100 پر تقسیم کر پرسنٹیج نکالی جاتی ہے۔مثال کے طور پر ایک ٹیم نے 2 میچزکی سیریز کھیلی۔0-1 سے جیتی تو اس کےپوائنٹس تو 60 ہونگے لیکن چونکہ ابھی 2 میچزکھیلے ہیں اور فتح ایک میں ہوئی ہے تو 100 کو 2 پر تقسیم کریں گے کہ توٹل میچز 2 ہیں،ان میں ایک فتح ہے تو اس کا فیصد 50 پرسنٹ بنے گا۔3 میچزکی سیریز 0-2 سی جیتی تو پوائنٹس 80 بنیں گے لیکن 2 فتوحات کے باعث پرسنٹیج 66.66 فیصد ہوگی،تینوں میچز جیتے تو 100 فیصد ،ایک میچ جیتا تو 33.33 فیصد۔یہ ظابطہ ہے اور اس سے ہی ٹاپ 2 ٹیموں کا تعین ہوگا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 ، آغاز،پاکستان، فائنل امکانات۔

پاکستان کو ماضی جیسا ایڈوانٹج نہیں 

پاکستان مسلسل 2 چیمپئن شپس میں فائنل میں نہیں پہنچا،ویسے جتنے امکانات حال ہی میں کتم ہونے والی چیمپین شپ میں تھے۔اتنے اس سے قبل کی پہلی چیمپئن شپ میں نہ تھے،جب پاکستان کی اکچر سیریز باہر ہوا کرتی تھیں،گزری چیمپئن شپ میں پاکستان نے ہوم گرائونڈز میں آسٹریلیا،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے سیریز کھیلیں لیکن ہوم میدانوں کا ایڈوانٹج نہ ملا۔اب ایسا بڑا ایڈوانٹج آگے بھی ہوگا،اس کے لئے پاکستان کی ٹیسٹ سیریز دیکھتے ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 ، آغاز،پاکستان، فائنل امکانات۔

پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کی سیریز

پہلی سیریز،دورہ سری لنکا،جولائی 2023،دو ٹیسٹ میچز

دوسری سیریز،دورہ آسٹریلیا،2023۔24،تین ٹیسٹ میچز

تیسری سیریز،ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،اپریل 2024،دو ٹیسٹ میچز

چوتھی سیریز،بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان،اگست 2024،دو ٹیسٹ میچز

پانچویں سیریز،انگلینڈ کا دورہ پاکستان،اکتوبر 2024،تین ٹیسٹ میچز

چھٹی سیریز،پاکستان کو دورہ جنوبی افریقا،دسمبر2024،دو ٹیسٹ میچز

پاکستان ہوم میدانوں میں ویسٹ انڈیز،انگلینڈ اور بنگلہ دیش سے کھیلے گا۔باہر آسٹریلیا،سری لنکا اور جنوبی افریقا میں چیلنج ہوگا۔یہ 6 سیریز ہیں۔کل ملاکر 14 ٹیسٹ میچز ہیں۔

پاکستان کی سیریز کے ممکنہ نتائج

گزشتہ چیمپئن شپ میں دورہ سری لنکا میں پاکستان سیریز 1-1 سے ڈرا کھیلنے پر مجبور ہوا تھا،اس لئے وہاں جیتنا ففٹی ففٹی ہوگا۔دورہ آسٹریلیا مسلسل ناکامی کی تاریخ ہے،جیتنا شاید ناممکن ہوگا۔ہوم میدانوں میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سے جیت ممکن ہے لیکن انگلینڈ سے پہلے بھی ہارے ہیں،شاید پھر مشکل ہو،اسے ففٹی ففٹی کرتے ہیں۔آخری سیریز جنوبی افریقا میں ہوگی،جیت مشکل ہوگی۔یوں پاکستان کی 2 سیریز میں مکمل ناکامی ہے۔2 سیریز میں یقینی جیت ہے اور 2 سیریز میں امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔یوں پاکستان کے لئے چانسز ہیں بھی اور نہیں بھی۔فائنل کے امکانات کم ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت پر 100 فیصد جرمانہ،آسٹریلیابھی لپیٹ میں،شبمان گل کو سزا

بھارتی کرکٹ ٹیم بھی اگلے ماہ دورہ ویسٹ انڈیز سے دوبارہ اس ٹائٹل کی مہم کا آغاز کرے گی۔نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش نومبر سے پہلی انٹری ڈالیں گے۔جنوبی افریقا کی انٹری سال کے آخر میں بھارت سے ہوگی۔یوں پہلی سیریز کے لئے کئی ممالک کو 6 ماہ کا انتظار ہوگا۔

کوہلی نہ پجارا،بھارت ناک آئوٹ،آسٹریلیا ورلڈٹیسٹ چیمپئن،انوکھا اعزاز بھی ساتھ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *