| | |

حیدر علی کا بیٹنگ کرتے دماغ مائوف،کرکٹ دنیا کا عجب رن آئوٹ

 

ڈرہم،کرک اگین رپورٹ

حیدر علی کا بیٹنگ کرتے دماغ مائوف،کرکٹ دنیا کا عجب رن آئوٹ۔پاکستانی کھلاڑی حیدر علی نیشنل اسکواڈ سے باہر ہیں۔شروع میں متعدد چانسز کے باوجود وہ اپنی فارم نہ دکھاسکے،اس سیزن میں انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔تازہ ترین اننگ میں جو کچھ انہوں نے کیا،اس سے لگتا ہے کہ ان کا ٹیم سے باہر ہونا ایسا ہی نہیں ہے۔کوئی دماغی مسئلہ بھی چل رہا ہے۔

ایشیا کپ شیڈول ،جے شاہ کا دوستی سحر کا پیغام،ذکا اشرف نے کیا جواب دیا

حیدر علی کی طرف سے ایک تباہ کن دماغی دھندلا پن  سامنے آیا۔اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے کے بعد بھی وہ آئوٹ ہوگئے۔کیونکہ  کریز سے باہر نکلنے کے بعد وہ سٹمپ ہو گئے، جس سے کیپر کو پاکستانی انٹرنیشنل کی وکٹ لینےکا موقع ملا۔حیدر کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے ڈویژن ٹو ​​میں ڈربی شائر کے لیے کھیل رہے ہیں، ڈرہم کے خلاف اس کی ٹیم 179-3 پر مضبوط پوزیشن میں تھی۔ 38 تک پہنچنے کے بعد،حیدر علی نے  مخالف کپتان سکاٹ بورتھوک کو ایک زوردار سوئپ شاٹ کھیلا ۔

 گیند ان کے پیڈ سے ٹکرائی۔ اپیل کے لیے مپائر کی طرف دیکھ رہے تھے کہ   ایل بی ڈبلیو کی اپیل نظر انداز کر دی گئی لیکن حیدر کی توجہ  کہیں اور تھی۔۔ گیند حیدر کے پیڈ پر لگنے کے بعد پچ پر گر ی  اسٹمپ کے قریب آرام کر رہی تھی۔  حیدر نے جانے کیا محسوس کیا اور رن کے لئے باہر نکلتے چلے گئے۔ ڈرہم کے وکٹ کیپر اولی رابنسن نے اس کافائدہ اٹھایا،تیزی سے لپکے،بال اٹھائی اور اسٹمپ اڑادیں،حیدر واپس تو مڑے لیکن دیر ہوچکی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *