| | | | |

پی ایس ایل کے میچز ملتان،کوئٹہ اور پشاور کروانے کا اعلان

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نےا گلے سال کے پی ایس ایل وینیوز کا قریب اعلان کردیا ہے۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 8 کے لئے 2023 میں  نئے وینیوز ہونگے۔ان میں ملتان،پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔

پی ایس ایل فائنل،عمران طاہر کی آنکھیں بند،عجب ریویو،کئی ڈرامے

ملتان پہلے بھی پی ایس ایل کی میزبانی کرچکا ہے،جنوبی پنجاب کے کرائوڈ کا شوق دیکھ غیر ملکی پلیئرز بھی حیران رہ گئے تھے۔کوئٹہ اور پشاور پہلی بار ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پی ایس ایل چیمپئن بن چکے ہیں۔پی سی بی کے چیئرمین  رمیز راجہ نے پی ایس ایل فائنل کے دوران یہ باتیں کی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 7 کا 8واں ایڈیشن پاکستان ہی میں ہوگا۔کراچی،لاہور،راولپنڈی کے ساتھ ملتان اور کوئٹہ،پشاور کا اضافہ خوش آئند ہوگا لیکن اس کا انحصار  کورونا کے حالات پر ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *