| | | | | |

پی ایس ایل فائنل،عمران طاہر کی آنکھیں بند،عجب ریویو،کئی ڈرامے

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 7 کا فائنل لاہور میں جاری ہے۔شاہین آفریدی کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ابتدائی 14 اوورز میں بھاری بھرکم دکھائی دیا۔قلندرز کی ٹیم فخر زمان سمیت 4 وکٹیں گنوا کر بھی 100 اسکور نہیں کرسکی تھی۔اس دوران کئی ڈرامے ہوئے۔

شان مسعود نے بائونڈری کے باہر گرکر جس طرح کامران غلام کا کیچ لیا۔وہ اپنی مثال آپ تھا۔اس ناقابل یقین کیچ پر فینز کے منہ کھلے رہ گئے۔ایک موقع پر عمران طاہر نے کپتان رضوان سے لڑکر ریویو لے لیا کپتان مخالف تھے۔اس کے باوجود عمران کے کہنے پر ریویو لیا گیا۔بال بیٹ کے سنٹر میں لگی تھی۔

صاف ظاہر تھا کہ عمران طاہر کی آنکھیں چندھیا گئیں تھیں۔اگلی بال پر محمد حفیظ کے خلاف وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ کی اپیل ہوئی۔طاہر کا جشن دیدنی تھا۔اس بار ریویو پر کوشش کر رہے تھے۔حفیظ نے بڑا مذاق کیا لیکن ریویو نہ لے سکے۔

لاہور نے 16اوورز میں 4 وکٹ پر 113 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *