| | |

حسن علی کا بال کا سامنا کرنے سے انکار،گیند نے پھر بھی پیچھا نہ چھوڑا،کیسا اعزاز،مبارکباد

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

حسن علی کا بال کا سامنا کرنے سے انکار،گیند نے پھر بھی پیچھا نہ چھوڑا۔حسن علی انگلش  کائونٹی میں پرفارم کررہے ہیں،ایسے ہی ایک میچ میں بیٹنگ کےدوران انہوں نے بال کو کھیلنے سےا نکار کیا لیکن بال نے ان کے بیٹ کو چوم لیا،حسن علی کو اندازا ہوا،اب وہ بال چیک کرنے کے لئے ادھر ادھر سرگھماتے رہے،نتیجہ میں ان کے ساتھی پارٹنر جو انہیں کال دے کر  پلٹنا چاہتے تھے،حسن علی کے  بھاگنے پراسکور پورا کرگئے۔حسن علی ،بال ،گیند

حسن علی اس سیزن میں واروکشائر کے لیے کھیل رہے ہیں۔سرے کے خلافپہلی اننگز میں گولڈن ڈک پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ حسن علی ،بال ،گیند ۔ہوئے، ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ دوسری اننگ میں ان کو  جارڈن کلارک کی  ڈیلیوری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بچنے کی کوشش میں نیچے ہوگئے۔  اپنے بلے کو سیدھا سیدھا چھوڑ دیا ۔

گیند بیٹ کو لگ گئی ۔ حسن کو ایسا معلوم نہیں تھا کہ گیند کہاں گئی تھی جب اس نے ادھر ادھر دیکھاتو تو ساتھی کھلاڑی کو رن کےلئے قریب پایا۔حسن کچھ ہی دیر بعد 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور واروکشائر 141 پر آل آؤٹ ہو گئی۔ سرے نے نو وکٹوں کے فرق سے فتح اپنے نام کی۔حسن علی نے پہلی اننگ میں 3 وکٹیں لیں۔اب تک 3 رائونڈ میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں 300 وکٹیں بھی مکمل کرلی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *