| | | | | | |

کرکٹ رائونڈ اپ،شان مسعود کا جھوٹی خبر پر رد عمل،کیوی ٹیم کی بیٹنگ،بھارتی کوچ چھوڑ گئے

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

کنگسٹن جمیکا میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔3 میچزکی سیریز بچانے کے لئے ویسٹ انڈیز کی جیت بہت ضروری ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چھوڑ گئے۔دورہ زمبابوے میں راہول ڈریوڈ بطور ہیڈ کوچ نہیں جائیں گے،ان کے متبادل کے طور پر وی ایس لکشمن کو کوچ بناکر زمبابوے روانہ کیا جائے گا۔راہول ڈریوڈ ایشیا کپ سے واپسی کریں گے۔

اردو کی چوتھی کتاب میں سرفراز احمد کا چیپٹر شامل ہونے پر سابق کپتان خوش،انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے لکھا ہے کہ میں اس پر شکرگزار ہوں،یہ میرے لئے اعزاز ہے کہ میں بچوں کے لئے رول ماڈل بنوں گا۔سرفراز احمد کے حوالہ سے کتاب میں آدھے صفحہ کا پیج شامل کیا گیا ہے۔

شان مسعود کی ساکھ خراب کرنےاور جرمانوں کی خبروں پر پی سی بی برہم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شان مسعود نے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے ایک اخبار نے بنا تحقیق کے میرے بارے میں غلط خبر شائع کی ۔پی سی بی نے ذمہ دارانہ کردار اداکیا ہے اور ان کو سمجھ آجائے گی کہ پبلشرز شائع کرنے سے قبل تصدیق کریں۔ایسے تو کسی کی بھی ایمانداری،دیانتداری پر سوال کھڑے ہونگے۔

پی سی بی نے چند گھنٹے قبل ان کے حوالہ سے ایک تصدیقی،کسی کے لئے تردیدی خبر شائع کی ہے،کرک اگین اسے رپورٹ کرچکا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *