| | | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرادیا،اب سری لنکا سے کون سا مقابلہ ہوگا

کرک اگین اسپیشل ڈیسک رپورٹ

Twitter Image

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرادیا،اب سری لنکا سے کون سا مقابلہ ہوگا۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد اب 5 ویں پوزیشن کی فیصلہ کن جنگ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے،اس نے اسی پوزیشن کے پلے آف میچ میں دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش کو آسانی کے ساتھ  6وکٹوں سے ہرادیا ہے،یہ جاگنا معمولی ہے،ٹیم سیمی فائنل سے باہر ہوچکی ہوئی ہے،اب صرف پوزیشن نمبرز کے میچز ہورہے ہیں۔

کولیڈگے میں کھیلے گئے  ففتھ پلیس پلے آف سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلہ  دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ غیر سود مند رہا۔پورری ٹیم  اننگ کی 4 بالیں قبل صرف 175 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی،اس میں بھی اہم بات عارف الاسلام کی سنچری تھی،مڈل آرڈر بیٹر نے  5 ویں پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 119 بالز پر 100 رنزبنائے۔4 چھکے اور 5 چوکے اننگ کا خاصہ تھے۔81 پر 5 وکٹ گرنے کے بعد اسی بیٹر نے ٹیم کو سنبھالا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان کو آج بنگلہ دیش کا چیلنج کس محاذ پر درپیش

محمد ممتاز کی جارحانہ اور کفایتی بائولنگ دیکھنے لائق تھی،انہوں نے 10اوورز میں2 میڈن پھینکے۔صرف 16 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اویس علی بھی کارکرگر بنے،انہوں نے52 رنزکے عوض 3 کھلاڑی ٹھیکانے لگائے۔

جواب میں انڈر 19 یوتھ گرین کیپس نے76 رنزکا بااعتماد آغاز لیا۔آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹر اوپنر محمدشہزاد تھے،وہ 36 کرکے پویلین لوٹے۔ عرفان خان 24 کر کے گئے،جب کپتان قاسم اکرم 1 رن بناکر آئوٹ ہوئے تو فتح17 رنزکی دوری پر تھی،اس کی وجہ دوسرے اوپنر حسیب اللہ خان کی شاندار بلے بازی تھی،انہوں نے107 بالز پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 رنزکی لاجواب اننگ کھیلیْ

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹ پر  ویں اوور میں حاصل کرلیا۔بنگلہ دیش کے رقیب الحسن 28 رنز دے کر 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔اب بنگلہ دیشی ٹیم 7 ویں پوزیشن کے لئے جنوبی افریق کے مقابل ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 5 ویں پوزیشن کا ایک قسم کافیصلہ کن میچ 2 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ہارنے کی صورت میں اس کی مہم نمبر 6 پوزیشن پر تمام ہوجائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *