| | | |

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ،عرب امارات پلیٹ فائنل کا چیمپئن،حیران کن پوزیشن

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ،عرب امارات پلیٹ فائنل کا چیمپئن،حیران کن پوزیشن۔متحدہ عرب امارات نے بھی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ایک فائنل جیت لیا ہے،یہ ایک ناقابل یقین بات ہوگی مگر ایسا ہی ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ اس نے یہ کامیابی فل ٹیسٹ درجہ رکھنے والے ملک کے خلاف حاصل کی ہے۔تیسری بات یہ ہے کہ کسی بھی ٹیسٹ نیشن کے خلاف یہ مسلسل اس کی  دوسری جیت تھی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرادیا،اب سری لنکا سے کون سا مقابلہ ہوگا

واقعہ یہ ہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز میں جاری ہے،کوارٹر فائنل سے باہر ہونے والی ٹیموں میں بھی فائنل جنگ کے مقابلے ہوئے ہیں،ان میں پوزیشنز میچوں کے ساتھ آخری باہر ہونے والی 8 ٹیموں کے چیمپئن کا انتخاب ہوتا ہے۔اسے انڈر 19 ورلڈ کپ پلیٹ سٹیج کہا جاتا ہے۔اس کا فائنل متحدہ عرب امارات اور آئر لینڈ میں کھیلا گیا۔

آئرش ٹیم پہلے کھیل کر صرف 122 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی،جواب میں عرب امارات نے ہدف 2 وکٹ پر26 اوورز میں پورا کرلیا،اس طرح اس نے 8 وکٹ سے یہ پلیٹ فائنل جیت کر 9 ویں پوزیشن پر اختتام کیا ہے۔ادھر 11 ویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو ہرادیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *