| | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان کو آج بنگلہ دیش کا چیلنج کس محاذ پر درپیش

کرک اگین  رپورٹ

Image by Twitter

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد بھی پاکستانی ٹیم کو 2 میچزکا چیلنج درپیش ہے،اس کے لئے پہلا میچ آج بنگلہ دیش سے پڑا ہے۔یہ 5 ویں پوزیشن کا پلے آف میچ ہے،اس کی جیت 5 ویں پوزیشن کو کنفرم نہیں کرے گا بلکہ اس کے لئے پھر 5 ویں پوزیشن کا حقیقی میچ کھیلنا ہوگا۔

بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم دفاعی چیمپئن تھی،2 برس قبل اس نے یہ ایونٹ جیتا تھا لیکن اس بار وہ فائنل 4 کے بھی حقدار نہ رہے۔پاکستان کے لئے یہ چیلنج بھی اہم ہوگا۔اس میچ کی فاتح ٹیم سری لنکا کے مقابل ہوی،جس نے اتوار کو 5ویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں جنوبی افریقا کو ہرادیا تھا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میچ میں زلزلہ،کیمرے دہشت سے لرزنے،کمنٹری بکس ہلنے لگا،میچ کا کیا بنا

نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے6 وکٹ پر 232 اسکور کئے۔جواب میں پروٹیز ٹیم 167 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان اگر بنگلہ دیش سے آج جیت گیا تو 5 ویں پوزیشن کے لئے سری لنکا سے مقابلہ ہوگا،اسی سری لنکن ٹیم نے انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرادیا تھا۔

پاکستان اگر آج بنگلہ دیش سے ہارگیا تو وہ ٹاپ 6 ٹیمز سے بھی خارج ہوجائے گا،پھر اس کا آخری میچ جنوبی افریقا سے ہوگا ،یہ 7 ویں پوزیشن کی جنگ ہوگی،وہاں بھی ہارنے کی صورت میں نمبر 8 پوزیشن پر اس ٹیم کا سفر تمام ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *