| | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ میچ میں زلزلہ،کیمرے دہشت سے لرزنے،کمنٹری بکس ہلنے لگا،میچ کا کیا بنا

پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران پورٹ آف سپن کے کوئنز پارک کی ساحلی پٹی پر زوردار زلزلہ،کوریج کرنے والے ٹی وی کیمرے ہل گئے۔کمنٹری بکس بھی لرزنے لگا،حیران کن طور پر میچ جاری رہا۔

ویسٹ انڈیز میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے پوزیشنز میچز جاری ہیں،ایسا ہی ایک میچ 9 ویں پوزیشن کا پلے آف کھیلا جارہا ہے۔

آئرلینڈ کی بائولنگ جاری تھی،زمبابوے کی اننگ کا چھٹا اوور تھا،آئرش گیند باز میتھیو نے پانچویں بال کی تو حریف بیٹر نے سیدھا مڈ آف پر شاٹ کھیلا۔یہ وہ لمحہ تھا جب گرائونڈ میں زلزلہ محسوس ہوا۔ٹی وی کیمرے دہشت سے لرزنے لگے۔

کمنٹیٹرز کے مطابق اس لمحہ ایسا لگا کہ  کیسے کمنٹری بکس ہل رہاہو۔واضح طور پر تمام چیزیں ہل رہی تھیں،یہ سب کچھ چند لمحات کے لئے ہی تھا۔

امپائرز نے میچ نہیں روکا،میچ متاثر بھی نہیں ہوا ہے۔زمبابوے ٹیم صرف 166 پر آئوٹ ہوگئی۔زمبابوے کی 2 وکٹیں 33 پر گرگئیں تھیں۔

ادھر ورلڈ کپ کے سپر لیگ کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش کا بوریا بستر گول ہورہا تھا،بھارت کے خلاف ٹیم صرف 111 پر ڈھیر  ہوگئی،جواب میں بھارت نے1 وکٹ پر 31 اسکور بنالئے تھے۔میچ ابھی جاری تھا۔اس کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنلز اور پلیٹ  لیگ کے میچزجاری ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *