| | | | | | |

محمد حسنین کا بگ بیش میں تباہ کن اوور،اپنی ٹیم کو جتوادیا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی پیسر محمد حسنین کی  شاندار کارکردگی،آسٹریلین میدان میں زوردار آمد،اپنے شاندار اسپیل سے ٹیم سڈنی تھنڈر کو جتوادیا ہے۔پاکستانی گیند باز نے حریف ٹیم ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی کمر توڑدی،ان کی  یاد گار پرفارمنس کے باعث سڈنی تھنڈر نے میچ28 رنز سے جیت لیا ہے۔

محمد حسنین کو کیپ پہنچادی گئی٫بگ بیش کے لئے ایکشن میں

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں ایڈٖیلیڈ نے 7 وکٹ پر 172 کا اچھا مجموعہ سیٹ کیا۔میتھیو جیلکس نے 93 کی اننگ کھیلی۔پیٹر سیڈل اور اگر نے 3،3 وکٹیں لیں۔

جواب میں ایڈیلیڈ نے 25 کا اچھا آغاز کیا تھا لیکن یہاں پر محمد حسینین جو کہ اپنا بگ بیش ڈیبیو میچ کھیل رہے تھے،نے مسلسل 2 بالز پر 2 وکٹیں اڑاکر سنسنی پھیلادی،وہ ہیٹ ٹرک تو نہ کرسکے،اس سے اگلی بال پر تیسرا آئوٹ بھی کرگئے،اس طرح ایک اوور میں 3 وکٹ لینے سے وہ شہ سرخیوں میں آگئے،ان کی ٹیم فیورٹ ہوگئی۔

نتیجہ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز5 بالیں قبل 144 پر ڈھیر ہوئی،حسنین نے 20 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *