| | | |

آئی ایل ٹی 20،شاہین کی شاہانہ انٹری،اعظم خان بھی جاگ گئے،وسیم اکرم کا تصدیق سرٹیفکیٹ جاری

دبئی،کرک اگین رپورٹ

متحدہ عرب امارات کی لیگ  انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) میں شاہین آفریدی کی شاہانہ انٹری،ٹیم جیت گئی،وسیم اکرم کی جانب سے ایک تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری ہوگیا ہے۔پاکستانی پیسر کا اعلیٰ ترین ڈیبیو ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ سے واپسی پر شاہین شاہ آفریدی کا آج پہلا میچ تھا۔آئی ایل ٹی 20 میں ڈائزرٹ وائپر کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے حریف ٹیم  گلف جائنٹس کے خلاف طوفانی اسپیل کیا اور 4 اوور میں صرف 22 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔یوں گلف ٹیم 6 وکٹ پر 160 اسکور بناسکی۔کرس لین نے 63 کئے،عثمان خان 16 پر ناقابل شکست تھے۔محمد عامر نے ایک وکٹ لی لیکن شاداب خان کو 4 اوورز میں 40 رنز پڑے،کوئی وکٹ نہ ملی۔

جواب میں ڈائزرٹ وائپرز نے 2 وکٹ جلد گنوانے کے بعد بھی نبض پر قابو رکھا اور  ایلکس ہیلز 21 کرگئے۔ ہاسا  رنگا نے 42 کئے۔ایڈم ہوس نے 39 رنز بنائے ہی،لیکن اعظم خان  نے جارحانہ بیٹنگ کی اور ممکنہ اسکور کوآسان بنادیا۔فاتح ٹیم نے ہدف8 بالیں قبل 4 وکٹ پر پورا کرکے میچ  6 وکٹ سے جیتا۔اعظم خان  26 پر ناقابل شکست رہے۔

میچ کے دوران پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا  کہ شاہین کی ردھم،سپیڈ اور فرام بحال ہوگئی ہے اور وہ اصل رنگ میں نظر آئے ہیں۔یہ ان کی  تصدیقی سند ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *