| | | | |

شعیب ملک بنگلہ دیش لیگ چھوڑ کر اچانک دبئی پہنچ گئے،کس سے ملاقات چل رہی

شعیب ملک بنگلہ دیش لیگ چھوڑ کر اچانک دبئی پہنچ گئے،کس سے ملاقات چل رہی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شعیب ملک اچانک بنگلہ دیش سے دبئی چلے گئے۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دورہ ان کی دو شادیوں میں جڑا ہے۔پاکستان کے سابق آل  رائونڈر شعیب ملک جو کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل ) میں بریشال کی نمائندگی کررہے ہیں۔وہ اچانک بنگلہ دیش سے دبئی کیلئے نکل گئے۔

ایک ایسے وقت میں چہ مگویاں ہیں کہ یہ دورہ کیوں ہورہا ہے،کیا ان کو اپنی دوسری اہلیہ کی یاد آئی ہے اور یا پھر سابقہ اہلیہ سے جڑے بیٹے اذہان سے ملاقات شیڈول ہے کیونکہ اس کی ملاقات کا مقام بھی دبئی طے ہے۔

شعیب ملک کی فرنچائز نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں خاصا وقفہ تھا،پاکستانی کرکٹر اجازت کے ساتھ دبئی گئے ہیں۔

شعیب ملک نے اتوار کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی ہے،اسی روز ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی کنفرمیشن آئی کہ ان کی طلاق واقع ہوچکی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *