| | | | |

ٹی 20 بلاسٹ،اسامہ میر کی کیا آل رائونڈ پرفارمنس،فتح میں اہم کردار

نارتھمپٹن:کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 بلاسٹ،اسامہ میر کی کیا آل رائونڈ پرفارمنس،فتح میں اہم کردار۔ٹی 20 بلاسٹ۔پاکستانی کھلاڑی اسامہ میر کا شاہکار آغاز،انگلش کرکٹ اور میڈیا کے لئے پہلی انٹری میں بریکنگ نیوز بن گئے ہیں۔انہوں نے بیٹنگ اور بائولنگ دونوں میں شاندار کارکردگی نے ان کی ٹیم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

نارتھمپٹن سے کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ واٹلی ٹی 20 بلاسٹ کا میچ تھا۔یہاںوورسٹر شائر نے ناتھمپٹن شائر کو 15 اسکور سے شکست دی۔فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی۔20 اوورز میں 9 وکٹ پر 196 اسکور کئے۔ایڈم ہوس نے 61 کی بڑی اننگ کھیلی۔یہاں تک لےجانے میں اسامہ میر نے بھی بڑا حصہ ڈالا۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے رائٹ ہینڈ لیگ اسپنر،بیٹر نے صرف 7 بالز پر 20 رنزبنائے۔انہوں نے2 چھکے  اور ایک چوکا لگایا۔

جواب میں نارتھمپٹن شائر نے 92 رنز تک2 وکٹیں گنوائی تھیں۔صورتحال ان کے حق میں تھی لیکن اس کے بعد لیگ اسپنر اسامہ میرنے پہلے ایک اور پھر اوپر تلے مزید 2 آئوٹ کرکے بڑا ڈنٹ لگایا،ناکام ٹیم 8 وکٹ پر 181 اسکور تک محدود رہی۔یوں وورسٹر شائر نے 15 رنز سے میچ جیتا۔اسامہ میر نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں  لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *