| | | | | | |

ایشیا کپ 2023 کے فیصلہ کی تاریخ آگئی،اعلان مودی اسٹیڈیم سے ہوگا

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023 کے فیصلہ کی تاریخ آگئی،اعلان مودی اسٹیڈیم سے ہوگا۔ایشیا کپ 2023 کے  فیصلے کی حتمی تاریخ آگئی ہے۔پاکستان کو چھوڑ کر باقی ایشیا ئی ممالک سری لنکا،بنگلہ دیش اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدور و عہدیداران ایک جگہ جمع ہورہے ہیں۔پاکستان ان میں شامل نہیں ہے۔بھارتی بورڈ نے پاکستان کو ایسی کوئی دعوت نہیں دی ہے۔

ماجرا یہ ہے کہ 28 مئی 2023 کو آئی پی ایل کا فائنل نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ایشیا کپ 2023 کے حقیقی مستقبل کامکمل فیصلہ اسی مقام پر ہوگا اور اعلان بھی فائنل کے دوران متوقع ہے۔

بی سی سی آئی نے سری لنکا کرکٹ ، افغانستان کرکٹ بورڈ  اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ  کے سربراہوں کو مدعو کیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ  28 مئی کو احمد آباد کے آئی پی ایل فائنل کے شو میں سربراہ اجلاس کے موقع پر ایشیائی بورڈز کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے بعد کوئی اعلان ہو سکتا ہے۔

بی سی سی آئی سیکرٹری اور ایشین کرکٹ بورڈ کے صدر جے شاہ نے کنفرم کیا ہے اور کہا ہے کہ بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کرکٹ بورڈز کے متعلقہ صدور 28 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹاٹا آئی پی ایل 2023 کے فائنل میں شرکت کریں گے۔ ہم ایشیا کپ کے سلسلے میں مستقبل کے لائحہ عمل کا خاکہ بنانے کے لیے ان سے بات چیت کریں گے۔

کرک اگین کی 14 مئی نیوز کی آج تصدیق،ایشیا کپ 2023 پر اہم اعلان ہوگیا

کرک اگین 3 روز قبل یہ نیوز بریک کرچکا ہے کہ ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کو قریب مانا گیا ہے،باقی یہ اعلان ہونا ہے کہ کہ پی سی بی کی خواہش پر 4 میچز جو کہ پاکستان میں ہونے ہیں،اس کے علاوہ باقی 9 میچز پی سی بی کی خواہش پر متحدہ عرب امارات میں ہونگے یا بھارت اور دیگر ممالک کی ضد پر سری لنکا میں۔غالب امکان ہے کہ باقی نیوٹرل میچز سری لنکا میں ہوسکتے ہیں۔

ایشیا کپ2023،بھارت کی پاکستان سے بڑی ڈیمانڈ،کھویا یا پایا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *