کرک اگین رپورٹ ۔ بابر،رضوان کیخلاف کھلی تحریر ،ہیڈ کوچ یا بیوروکریٹ،ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سکواڈ ،عجب فیصلہ ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
پاکستان وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابرعظم ،محمد رضوان کی ٹی 20 کرکٹ سائیڈ میں واپسی کے کھلے مخالف نکل آئے اور اس کے لیے دلائل دیتے نظر آرہے ہیں ۔ بنگلہ دیش میں عبرت ناک اور ذلت امیز شکست کے باوجود بھی وہ کچھ نئی منطق پیش کر رہے ہیں۔ایکس پر ایک کھلے فریق کی طرح لکھتے ہیں کہ
پاکستان 8ویں نمبر پر ہے۔ ہمیں جگہوں کے لیے گہرائی اور مسابقت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کا ایک ایسا انداز کھیلنے کی ضرورت ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں مزید مستقل مزاجی دے سکے۔ خاص طور پر ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ میں ۔مطلب کیا ہے۔
دو متضاد پچوں پر پہلے 6 میچز نے ہمیں اہم بصیرت فراہم کی۔ ایک نوجوان بیٹنگ گروپ ابتدائی طور پر 200+ سکور کے ساتھ چمکا۔ میرپور جو ٹی 20 میں سب سے کم اسکور کرنے والا مقام ہے۔ یقینی طور پر ہماری موافقت کا تجربہ ہےاور ابتدائی جدوجہد کے بعد ہم نے مقابلہ کیا اور تجربے کے ساتھ سیکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
نئے کھلاڑیوں نے قدم بڑھایا، وعدہ ظاہر کرتے ہوئے اور بعض صورتوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ماہر کوچز نے یہاں اور این سی اے دونوں جگہوں پر گیند بازوں کو تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
پچھلے دو میچوں میں فیلڈنگ ایک بہت بڑا قدم تھا اور بین الاقوامی فیلڈنگ سائیڈ کی طرح نظر آنے لگا تھا۔
اب اس کا مطلب کیا ہے اتنا لمبا ٹویٹ کیا اور دلائل دیے ہیں کہ مطلب کچھ ٹھیک جا رہا ہے اپ بنگلہ دیش میں ٹی 2ط سیریز ہارے ہیں۔ پہلی بار پاکستان ہارا ہے۔ آپ کی کوچنگ میں اور آپ دلائل دے رہے ہیں کہ ہم نے یہ کر دیا ہم نے وہ کر دیا اور ہم نے یہ تسلسل رکھنا ہے۔ گویا وہ بتا رہے ہیں ایشیا کہ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہی سکواڈ ہوگا۔
ادھر پی سی بی نے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان۔سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔
محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار۔شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم ون ڈے سکواڈ میں شامل۔ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی۔
31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول۔ٹی ٹوئنٹی سیریز لاڈرہل، امریکہ میں شیڈول۔ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول۔
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ (15 کھلاڑی)
سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل۔فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز سکواڈ کا حصہ۔حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان ، محمد حارث، سفیان مقیم 15 رکنی سکواڈ میں شامل۔
ون ڈےانٹرنیشنل سکواڈ (16 کھلاڑی)
محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل۔فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب بھی سکواڈ کا حصہ۔حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم شامل۔
