مانچسٹر۔کرک اگین رپورٹ۔سوریا ونشی کا ڈیبیو بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکا۔آئرلینڈ کے بعد انگلینڈ میں بھی پہلی نشکست ہوگئی ہے۔
پانچ ٹی 20 انٹرنیشل میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے ابھرتے ہوئے کھلاڑی سوریا ونشی کو کم عمری میں ٹی 20 انٹرنیشنل کیپ پہنادی ،وہ کیریئر کی پہلی اننگ میں 10 بالز پر صرف 14 رنزبناسکے۔ابھیشک شرما کے 43۔ایشان کشن کے 49 اور کپتان شری یاس ایئر کے 37 رنزکی بدولت بھارت نے7 وکٹ پر 190 رنزبنائے بھارت ۔ نے 5 اوورز سے بھی کم میں 50 رنز کے بہترین سٹارٹ کی بنیاد رکھی ۔سام کرن 33 رنز دے کر 3 وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں میزبان انگلینڈ نے 2 وکٹیں ایک پر گنوانے کے باوجود کم بیک کیا۔ کپتان ہیری بروک اور ٹام بونٹن کے 39۔39 رنزکے ساتھ اہم اننگ جیکب بیتھل نے 46 بالز پر 76 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکال دیا۔انگلینڈ نے 19 اوورز میں 6 وکٹ پر191 رنزبناکر میچ 4 وکٹ سے جیت لیا۔ارشدیپ سنگھ نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
انگلینڈ نے 5 ٹی 20 انٹریشنل میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری پالی ہے۔پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
