| | | | |

پی ایس ایل 7 میں آج ڈبل شو،اپ سیٹ کی توقع،روایت پلٹنے کا بھی امکان

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 7 میں آج ڈبل شو،اپ سیٹ کی توقع،روایت پلٹنے کا بھی امکان۔پی ایس ایل 7 میں آج ہفتہ یوم کشمیر5 فروری 2022 کو 2 میچز کھیلےجائیں گے۔دوپہر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قنلدز کا شو ہوگا،اس رپورٹ میں اسی میچ کی بات ہوگی۔لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ مجموعی طرپر لیگ کا چوتھا میچ ہے۔

اتفاق سے اب تک دونوں ٹیمیں 2،2 میچز جیتی اور ایک ایک ہاری ہیں۔نیٹ رن ریٹ میں بہتری کے سبب لاہور قلندرز پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس ایل کے 11 میچز کھیلے جاچکے ہیں،اب تک صورتحال یہ ہے کہ پہلے6 میچز میں پہلے فیلڈنگ والی ٹیمیں جیتی ہیں،آخری 5 میچز میں بعد میں فیلڈنگ والی ٹیمیں کامیاب ہوئی ہیں۔نتیجہ میں پہلے 6 میچزمیں ٹاس اہم ہوگیا ہوا تھا۔آخری 5 میچز سے ٹاس مسئلہ بنا ہوا ہے کہ فاتح کپتان کا فیصلہ آخرکار غلط ہی ثابت ہوتا ہے۔

کراچی کنگز کے اب بھی چانسز باقی،گزشتہ سال کی مماثلت حل نہیں،پاکٹ دیکھیں

گزشتہ سال کی لیگ میں قلندرز نے کچھ جم کر مقابلہ کیا تھا،جب 2 میچزمیں مقابلہ 1-1 سے برابر تھا،اس سے قبل کے تینوں میچز میں یونائیٹڈ نے برتری ثابت کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے مجموعی میچز میں قلندرز کا ریکارڈ نہایت ہی خراب ہے۔12 میچز میں سے قلندرز صرف 3 جیتے،8 میں واضح شکست ہوئی ،ایک میچ ٹائی کھیل کر بھی ہارگئے۔

دونوں ٹیمیں فتح کے ٹریک پر ہیں،کمبی نیشن سیٹ ہے۔کھلاڑیوں میں بھی اچھے حریف ہیں۔اس بارسخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم اس بار بھی کامیاب ہوسکتی ہے۔شادب خان ٹاس جیت سکتے ہیں،شاہین آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے سکتے ہیں۔دوسری صورت میں قلندرز ٹاس جیتے تو بھی بیٹنگ کے لئے جاسکتے ہیں۔

آج کا دوسرا میچ شام میں ناقابل دفاع ، ملتان سلطانز اورپشاور زلمی میں کھیلا جائے گا۔سلطانز فائنل فور سے ایک فتح کی دوری پر ہیں،آج جیتے تو ابھی سے وہ پلے آفمیں پہنچ جائیں گے۔

گزشتہ 5 میچز میں زلمی 4 فتوحات کے ساتھ برتری لئے ہوئے ہے۔سلطانز کا زلمی کے خلاف اوور آل ریکارڈ بہت اعلیٰ ہے۔9 میچزمیں سے وہ 3 میں کامیاب رہے ہیں۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا یہ5 واں میچ ہے،دونوں 4،4 میچزکھیل چکے،اس طرح ان 2 ٹیموں کا پہلے مرحلہ کا معاملہ اس میچ کے ساتھ مکمل ہوجائے گا۔جیسا کہ ذکر ہوچکا ہے کہ سلطانز 8 فتوحات کے ساتھ پہلے نمبرپر ہیں۔زلمی نے 4 میں سے 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کرلئے ہیں،رن ریٹ کی وجہ سے وہ اسلام آباد اورلاہور کے4،4 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہونے کے باوجود چوتھے نمبرپر ہے۔

یہاں سے پی ایس ایل ٹاس ،یا میچ نتیجہ کا رخ بدل سکتا ہے،بعد میں بیٹنگ والی ٹیم جیت سکتی ہے۔دیکھنا ہوگا کہ کپتاں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہیں یا بائولنگ۔سلطانز ٹاس جیتے تو وہ پہلے بیٹنگ کو جاسکتے ہیں،فیصلہ گلے پڑےگا۔زلمی والے بھی جمعہ کےمیچ سےسیکھتے ہوئے اس طرف جاسکتے ہیں لیکن کیوں ایسا لگتا ہے کہ ان میں اسے ایک کپتان غلطی کرکے میچ کھوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *