| | | | |

رضوان اور ٹم ڈیوڈ کا زلمی پر لاٹھی چارج،ملتان کے 222 رنز

 

کراچی۔کرک اگین رپورٹ

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 223 رنز کا ہدف دیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں زلمی کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ بظاہر گلے پڑرہا۔

سلطانز کے لئے پہلے شان مسعود اور محمد رضوان نے اچھی بنیاد رکھی۔بعد میں سلطانز کے کپتان نے ایونٹ کی اپنی تیسری ہاف سنچری مکمل کرلی۔

محمد رضوان1چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 بالز پر 82 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔شان 35 اور صہیب مقصود 25 کرکے پویلین لوٹے۔18 بالز پر ہاف سنچری مکمل کرنے والے ٹم ڈیوڈ نے لاٹھی چارج کیا۔انہوں نے صرف 19 بالز پر 51 کی اننگ کھیلی۔ناقابل شکست لوٹے۔خوشدل شاہ نے 7 بالز پر 21 کی اننگ کھیلی۔ٹیم نے 3 وکٹ پر 222 رنز بنائے۔

وہاب ریاض 55 اسکور کے ساتھ مہنگے کھلاڑی بنے۔عثمان قادر ،سلمان ارشاد اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *