| | | | | | | |

ٹی 20 رینکنگ،بابر اعظم بال بال بچ گئے،رضوان کی چهلانگ

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ پلیئرز لسٹ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن بال بال بچ گئی. بنگلہ دیش سیریز میں ناکام بلے بازی کے باوجود وہ پہلے نمبر پر موجود ہیں.

بدھ کو آئی سی سی نے نئی پلیئرز ٹی 20 رینکنگ جاری کی ہے اس کے مطابق بابر اعظم 809 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں. انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان 805 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ان کے لئے خطرے کی شکل میں موجود ہیں.

پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کی ایک اور چھلانگ لگی ہے. وہ چوتھے نمبر پر آئے ہیں. اسی طرح نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پہلی بار ٹاپ 10 میں داخل ہوئے ہیں.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *