دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2023 لی میزبانی پاکستان کرے گا،اس بات کا فیصلہ ایشن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا ہے،دبئی میں اس اجلاس کے لئے ایشیائی کرکٹ ممالک کے بورڈ حکام شریک ہوئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے ہوا ہے کہ 2023 کا ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا۔
یاد رہے کہ اسی سال آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے جو اکتوبر،نومبر میں کھیلا جائے گا،اس لئے اس سے قبل ستمبر میں ایک روزہ فارمیٹ میں ایشیا کپ ہوگا،اس کے تمام میچز پاکستان میں کروائے جائیں گے۔
رمیز راجہ نے آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت مسترد کردی
ذرائع کے مطابق اگلے برس بھی ایشیا کپ کھیلا جائےگا،یہ ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا،ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 سے قبل سری لنکا میں ہونے والا یہ ایشیا کپ 20 اوورز فارمیٹ میں ہوگا۔
ایشیا کپ گزشتہ سال بھی ہونا تھالیکن کووڈ کی وجہ سے اس سال تک ملتوی ہوا،پھر اس سال بھی نہیں کھیلا گیا تھا،پی سی بی کے سابق چیئرمین احسان مانی نے کہا تھا کہ ایشیا کپ 2022 میں بھی نہیں ہوگا۔یہ اب 2023 میں کھیلا جائے گا۔آج کے اعلان کے بعد سابقہ اعلانات کی اہمیت نہیں رہی۔