کرک اگین رپورٹ
Image By Twitter
چنائی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2021 کا ٹائٹل ملک کے نامور سابق کپتان ایم ایس دھونی کی قیادت میں جیتا ہے اور یہی نہیں بلکہ ان کی کپتانی میں فرنچائز نے چوتھی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ظاہر ہے کہ یہ ٹیم،منیجمنٹ اور سب کے لئے فائدے کا سودا ہے۔اب بات یہ ہے کہ ایم ایس دھونی 40 کے ہوگئے ہیں،سوال ابھرتا ہے کہ وہ اپنی اس لیگ کھیلنے کا سلسلہ کب ختم کریں گے۔فائنل کے بعد جب ان سے یہ پوچھا گیا تو انہوں نے وہی انداز اختیار کیا جو انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالہ سے انہوں نے ایک سال کئے رکھا تھا۔
میزبان نے 3 بار کوشش کی،دھونی نے تینوں بار خوبصورتی سے لیفٹ کردیا،ان سے سوال ہوا کہ 2022 کے آئی پی ایل ایڈیشن میں بھی کیا وہی اس ٹیم کے کپتان ہونگے۔
چنائی آئی پی ایل 2021 کا چیمپئن۔کولکتہ میں اندھیرے،ورلڈ ٹی 20 پر نئی دہشت کیسے
دھونی گویا ہوئے کہ اس کا انحصار بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ لیگ میں 2 ٹیموں کا اور اضافہ کرہا ہے،ان سے ان کی بات کاٹ کر پوچھا گیا کہ نہیں یہ مسئلہ تو آپ اور آپ کی فرنچائز چنائی سپر کنگز کا ہے،بی سی سی آئی کا نہیں ہے۔
ایم ایس دھونی نے کہا ہےکہ نہیں۔یہ مسئلہ میرے اور میری ٹیم کا نہیں ہے بلکہ صرف چنائی سپر کنگز کا ہے،یہ اہم نہیں ہے کہ میں کھیلوں یا نہیں۔اہم یہ ہے کہ چنائی سپر کنگز کی بہتری کس میں ہے۔
دھونی کو کہا گیا کہ ایسی بات نہیں ہے ،سب کے علم میں ہے کہ چنائی سپر کنگز کے فیصلوں اور کارکردگی کے پیچھے آپ ہی ہوتے ہیں،مقصد یہ تھا کہ فیصلہ بھی آپ ہی کریں گے،اس پر دھونی کا جواب تھا کہ میں نے ابھی تک پیچھے رہنا یا پیچھا نہیں چھوڑا۔