میلبورن،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
ایک اور باکسنگ ڈے ٹیسٹ،میلبورن کا مقام۔ایشز کا تیسرا ٹیسٹ 26 دسمبر اتوار سے شروع ہوگا۔دنیا بھر کی نگاہیں اس میچ پر مرکوز ہونگی،ایک تو ایشز کا مسئلہ ہے۔آسٹریلیا جیتنے کے لئے حتمی برتری لینے کی کوشش کرے گا،ادھر انگلینڈ کے لئے کم بیک کا سوال ہے۔ہار کا مطلب آسٹریلیا میں مسلسل تیسری ایشز ٹرافی سے محروم ہونا ہوگا۔
سنچورین میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ، بھارت کا جنوبی افریقا میں بدترین ریکارڈ،نئی تفصیل ساتھ
ایک اور بات بھی قابل توجہ ہوگی۔پاکستانی کرکٹ فینزکی نگاہوں کا مرکز جوئے روٹ ہونگے۔انگلش کپتان کو محمد یوسف کا کلینڈر ایئر کا ریکارڈ توڑنے کے لئے 158 اسکور کی ضرورت ہے۔یوسف کے 1788 سے پہلے گریم اسمتھ کے 1656 اور پھر رچرڈز کے 1710 کو کراس کرنا بھی کسی اعزاز سے کم نہ ہوگا۔
میلبورن میں انگلینڈ کا ریکارڈ برا نہیں ہے،یہاں اس کی 20 فتوحات ہیں۔2018 کے آخری دورے کا ٹیسٹ بھی یہاں ڈرا کھیلا تھا۔ویسے اس پچ پر بہت لے دے ہوئی تھی۔آئی سی سی نے اس کی ریٹنگ ایوریج رکھی تھی۔اس بار بہتری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
انگلش ٹیم میں متعدد تبدیلیاں ہونگی۔زیک کرولی کو اوپننگ کے لئے منتخب کیا جاسکتا ہے۔جونی بیئرسٹو مڈل آرڈر میں ہونگےمارک ووڈ اور جیک لیچ کی بھی ٹیم میں آمد ہوگی۔جمی اینڈرسن کے کھیلنے کے امکانات موجود ہیں۔سٹورٹ براڈ باہر ہونگے۔آسٹریلیاکی ٹیم میں 2 تبدیلیاں ہونگی۔
میلبورن کا موسم کرکٹ کے لئے آئیڈیل ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔کرکٹ فینز کے لئے یہ بات بھی اہم ہوگی کہ جس وقت پاکستانی ٹائم کے مطابق دوپہر میں میچ ختم ہوگا،اس کے آس پاس جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ سنچورین میں شروع ہوجائے گا۔
محمد یوسف نے 2006 میں زیادہ رنز کا جو ریکارڈ بنایا تھا،وہ کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل تھا۔انہوں نے سال بھر بلاتعطل اسکور کئے تھے۔بڑی بات یہ ہے کہ پاکستان سال بھر جیتا تھا،یہاں انگلینڈ ہار رہا ہے۔ہوم سیریز میں بھارت سے ہارا ہے۔