انٹیگا،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
ایک اور ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔میزبان ملک اپنی کنڈیشن اور ہوم کرائوڈ کا فائدہ نہ اٹھاسکا،پہلی اننگ کی برتری بھی کام نہ آئی،دوسری جانب مہمان ٹیم کی دوسری باری میں زبردست مزاحمت اور آخری روز کے 70 اوورز کے قریب کی بائولنگ اسے نہ جتواسکی۔طویل عرصہ سے فتح کی متلاشی ٹیم بھی رہ گئی۔
یہ سب کچھ انٹیگا میں ہوا ۔انگلینڈ نے 5 ویں روز اپنی دوسری اننگ 349 رنز 6 وکٹ پر ڈکلیئر کی۔کپتان جوئے روٹ نے 109 اور زک کرولی نے 121 کی اننگز کھیلیں۔الزاری جوزف نے 3 وکٹیں لیں۔
آسٹریلیا نے اچانک سست بیٹنگ کیوں کی،خفیہ پالیسی کا انکشاف،عثمان خواجہ کو نیا ٹاسک مل گیا
ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 286 اسکور کا ہدف ملا۔اوپنرز نے پہلے 25 اوورز پرسکون گزار دیئے۔اگلے 9 اوورز میں انگلش بائولرز 8 رنز کے اندر 4 وکٹیں اڑاکر سنسنی پھیلادی۔کپتان کریگ بریتھویٹ 33،جان کیمبل 22،بروکس 5 اور بلیک ووڈ 2 ہی کرسکے۔بونیز اور جیسن پولڈر نے 5 ویں وکٹ پر30 سے 35 اوورز گزارکر انگلینڈ کو پیچھے دھکیلا۔
امپائرز نے جب کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا تو5گیندوں کا کھیل باقی تھا۔بونیز 38اور ہولڈر37رنزپر ناٹ آئوٹ گئے۔جیک لیچ نے 3 وکٹیں لیں۔ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے پہلی اننگ کے اسکور 311 رنزپر 375 کرکے 64 رنزکی سبقت لی تھی۔دوسی اننگ میں اس نے 4 وکٹ پر 147 اسکور کئے تھے۔
انگلش ٹیم گزشتہ سال سے ناکامیوں کے در پر ہے،ایشز کی بڑی شکست درمیان میں ہے۔اسے بھی فتح نہیں ملی،ویسٹ انڈین ٹیم میزبان ہونے،پہلی اننگ کی لیڈ کے باوجود جیت تو دور ،ایک موقع پر ہارکے قریب جاتے واپس آئی۔میچ ڈرا ہوگیا۔