کرک اگین اسپیشل رپورٹ
(ایک روزہ کرکٹ کے اہم ریکارڈز،اپ ڈیٹ ہوتے یا نئے بنتے ریکارڈز کا ذکر یہاں ہوگا)
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں چند ممالک اپنی مرضی سے زیادہ میچز رکھتے اور کھیلتے ہیں اور چند ممالک کا حق مارا جاتا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کو دیکھ لیں کہ انگلینڈ ہر سال آگے ہوتا ہے اور آسٹریلیا و بھارت ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ اب تک 1000 سے زائد ٹیسٹ کھیلنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔اب ایک روزہ کرکٹ کو دیکھ لیں۔بھارتی ٹیم یہسنگ میل عبور کرنے والی پہلی ٹیم بنے گی۔اب تک 996 ایک روزہ میچز کھیل چکی ہے جو سب سے زیادہ ہیں۔اسی طرح سب سے زیادہ 518 فتوحات نہیں ہیں لیکن428 شکستیں بھی اٹھاچکی ہے،زیادہ کامیابیاں آسٹریلیا کی 581 ہیں۔958 میچز ہیں۔اس کے مقابل پاکستان نے 936 ایک روزہ میچز میں سے490 جیتے ہیں اور 417 ہارے ہیں۔اوسط کے اعتبار سے برابری ہے۔
ایک روزہ کرکٹ کے اہم ریکارڈز
سب سے بڑا مجموعہ 481 رنز 6 وکٹ پر انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ناٹنگھم میں جون 2018 میں کیا۔
سب سے چھوٹا اسکور 35 زمبابوےبمقابلہ سری لنکا ہرارے اپریل 2004
زیادہ اسکور،سچن ٹنڈولکر کے ہیں۔463 میچزمیں 18426 اسکور کرچکے ہیں۔سب سے بڑی انفرادی اننگ روہت شرما کی 264 کی ہے۔سری لنکا کے خلاف 2014 میں کولکتہ میں بنائے۔سب سے زیادہ 49 سنچریز ٹنڈولکر نے کی ہیں۔تیز ترین سنچری اے بی ڈی ویلیئرز کی ہے۔31 بالز پر بنائی،مقام جوہانسبرگ تھا،میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کا تھا جب کہ جنوری 2015 کی بات ہے۔سب سے بڑی شراکت کرس گیل اور مالون سموئلزکی 372 رنزکی ہے۔زمبابوے کے خلاف دوسری وکٹ پر کینبرا میں بنی۔یہ ورلڈ کپ 2015 کا میچ تھا۔
بائولنگ میں مرلی دھرن 350میچزمیں 534 اور وسیم اکرم 356 میچزمیں 502 وکٹ کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔وقار یونس کا تیسرا نمبر ہے صرف 262 میچزمیں 416 وکٹیں انہوں نے لی ہیں۔چمندا واس کی 19 رنزکے عوض 8 وکٹیں بہترین کارکردگی ہے۔