راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
ایک منٹ کی خاموشی،دونوں ممالک کے ترانے،راولپنڈی میں یادگار لمحات۔پاکستان اور آسٹریلیا کے تاریخی ٹیسٹ میچ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہاکلے نے پاکستان کی مہمان نوازی،سکیورٹی اور کرکٹ سیریز کے آغاز پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی اداروں کی تعریف کی ہے۔ساتھ میں کہا ہے کہ ہم خود اس لمحہ کے منتظر تھے،اس شاندار آغاز سے ہمارے کرکٹ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی وسل بج گئی،ٹاس بابر کا،پاک آسٹریلیا ٹیموں کی رونمائی،حیران کن سلیکشن
انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس سیریز کی تیاری کے لئے دونوں ممالک کے بورڈز،کرکٹ ایسوسی ایشن ودیگر حکام نے زبردست محنت کی ہے۔
میچ کے آغاز سے قبل سابق آسٹریلین وکٹ کیپر راڈنی مارش کی رحلت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے چہروں پر غمی کے آثار نمایاں تھے۔
اس کے بعد سب سے قبل آسٹریلیا کا قومی ترانہ بجایا گیا،اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
پی ایس ایل 7 میں ٹی وی ٹیم میں شامل آسٹریلیا کی ایرن ہالینڈ کو پاکستان کی پھر یاد آگئی ہے۔ٹویٹ میں کہا ہے کہ کاش اس موقع پر پاکستان ہوتی،اس موقع پرا نہوں نے تصویر بھی شیئر کی۔