لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان کرکٹ ٹیم نے 20 برس بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے وآخری میچ میں مقابلہ یکطرفہ رہا۔کینگروز کی بیٹنگ لائن اس بار بری طرح ناکام ہوگئی۔بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اس بار ان کا وار کامیاب رہا۔
آسٹریلین اننگ تیسری کوشش میں پاکستانی بائولنگ اٹیک کے سامنے گرگئی۔ٹیم42 ویں اوور میں 210 رنزپر آئوٹ ہوگئی۔ایک موقع پر 67 پر آدھی ٹیم اور166 رنزپر 9 آئوٹ ہوگئے تھے۔یہ تو بھلا کیا ایلکس کیری کے 56 اور سین ایبٹ کے 49 رنز اہم بنے اور آسٹریلیا 210 کرگیا۔محمد وسیم جونیئر نے 40 اور حارث رئوف نے 39 رنز دے کر 3،3 جب کہ شاہین آفریدی نے بھی 40 ہی رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ ۔
ٹیسٹ سیریز،پہلے ون ڈے میں شکست،سیریز برابری پر کیا ہورہا،میچ فنشرکہاں
پاکستان نے جواب میں امام الحق کے89 اور بابر اعظم کے 105 رنزکی مدد سے ہدف صرف ایک وکٹ پر38 ویں اوور میں پورا کردیا۔
اس طرح پاکستان نے 2002 کے بعد آسٹریلیا کے خلاف پہلی باہمی ایک روزہ سیریز جیتی ہے۔اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر 60 پوائنٹنس کے ساتھ اس کی ریٹنگ میں ترقی تو نہیں ہوئی البتہ بہتری ضرور ہوئی ہے۔بابر اعظم میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اس جیت پر پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے رد عمل دیا ہے۔رات گئے انہوں نے نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ایک اور دن،ایک اور بابر اعظم کی سنچری۔
یاد رہے کہ مین آف دی سیریز پلیئر بابر اعظم کو کار انعام میں دی گئی ہے۔
ساتھی کھلاڑی حارث رئوف نے اس کامیابی کو بابر اعظم کی لیڈرشپ اور کارکردگی کے مرہون منت قرار دیا ہے۔کپتان بابر اعظم نے اس جیت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
ورلڈکپ سپر لیگ میں بابر اعظم اب دنیا کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں،انہوں نے12 اننگز میں 902 اسکور کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔