دبئی،میلبورن:کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کیسا پلیئر،موازنہ کے لئے ریٹائرمنٹ کا انتظار کریں،وقار یونس کا صاف جواب۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں سابق کپتان وقار یونس نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے فوری طور پر انہیں پاکستان کے کسی بھی لیجنڈری پلیئر سے بڑا تو دور ان کے برابر لانے سے بھی انکار کیا ہے اور اہم نصیحت کی ہے۔
وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈکپ چیمپئن کی مضبوط پیش گوئی کردی
لیجنڈری پیسر کہتے ہیں کہ بہت سے پنڈت بابر کو پاکستان کے بہت سے اسٹار بلے بازوں کے برابر یا بہتر مانتے ہیں، میرا ماننا ہے ہمیں کسی بھی موازنہ کے لیے اس وقت تک انتظار کرنا چاہیئے جب تک کہ موجودہ کپتان اپنا کیریئر مکمل نہیں کر لیتے۔
وقار یونس نے اور یہ کہا ہے کہبابر اعظم جدید دور کی کرکٹ میں ایک ملین ڈالر مالیت کےکھلاڑی ہیں اور وہ یقینی طور پر تمام بڑے ناموں کی طرح اچھے ہیں لیکن ان تمام کی اپنی صلاحیتیں ہیں اور ان کی اپنی کلاس ہے اور یہ سب مختلف ادوار میں کھیلے ہیں اور ہمیں اسے نہیں بھولنا چاہیے۔بابر ابھی بہت چھوٹا ہے اور اس کے سامنے کافی کرکٹ ہے اور ایک بار جب وہ ریٹائر ہو جائے تو آپ بیٹھ کر اس کا دوسروں سے موازنہ کرنا شروع کر دیں۔
اس طرح ماضی کے پیسر نے بابر اعظم کو ابھی 100 فیصد نمبرز جاری نہیں کئے ہیں۔