دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹی 20 رینکنگ میں بادشاہت خطرے میں آگئی ہے۔بھارت کے سوریا کمار یادھیو قریب پہنچ چکے ہیں ۔خیال ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز کے دوران ہی وہ نمبر ون پلیئر بن جائیں گے ۔
آئی سی سی نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ بابر اعظم ٹی 20 میں بدستور نمبر ون ہیں ۔ان کی ریٹنگ 818 ہے۔بھارت کے سوریا کمار یادھیو 816 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔وہ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم 6 ریٹنگ فرق سے دوسرے نمبر پر نہ آسکے۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں وہ جلد آئوٹ ہوگئے تھے۔اس وجہ سے جگہ اوپر نہ کرسکے۔وہ بدستور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔