دبئی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستانی کپتان بابر اعظم کے لئے ایشیا کپ ڈرائونا خواب بن گیا۔ٹی 20 کی بادشاہت بھی اس دوران گئی۔نمبر ون پوزیشن ہاتھ سے گئی،ایونٹ سے قبل فارم بحال تھی،آئوٹ آف فارم بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے ہاتھ ملایا،لگتا ہے جیسے ہاتھ ہوگیا۔ان کی فارم بھی چلی گئی۔
پاکستانی کپتان ایشیا کپ 2022 کے 6 میچزمیں صرف 68 اسکور کرسکے۔ہائی اسکور 30 تھا۔اوسط 11 کی رہی،پورے ٹورنامنٹ میں ایک چھکا اور صرف 7 چوکے لگاسکے،۔107 کا معمولی سٹرائیک ریٹ رہا۔
میں چیئرمین ہوں،ٹکٹ ماسٹر نہیں،رمیز راجہ کادبئی اسٹیڈیم کے باہرتعارف
دوسرے بیٹر فخرزمان کے لئے بھی اچھی نوید نہیں لایا۔وہ 100 بھی پورے نہ کرسکے اور 6 میچزمیں 96 تک ہی پہنچ پائے۔
بائولنگ میں بھارت کے بھونشور کمار 5 میچزمیں 11 وکٹیں لے کر بہتر رہے۔پاکستان کے محمد نواز،حارث رئوف اور شاداب خان 8،8 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکرز میں رہے۔
ایشیا کپ میں تیسری بار حماقت،پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑگیا
بیٹنگ میں ویرات کوہلی 270 رنزسے زائد کرکے پہلے نمبر پر تھے لیکن اگر رضوان نے 70 کے قریب اسکور کرلئے تو وہ ٹاپ اسکورر بن جائیں گے،اس وقت 25 پر کھیل رہے ہیں۔پاکستان کی بیٹنگ 171 رنزکے تعاقب میں جاری ہے۔