کراچی۔سنچورین۔کرک اگین
بارش نے اہم میچز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی فائنل کا تیسرا روز بارش کی نذر ہوگیا۔منتظمین نے اچھے انتظار کے بعد کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پیر کو ایک بال بھی نہ ڈالی جاسکی۔
قائداعظم ٹرافی فائنل کا تیسرا روز بارش کی نظر ہوگیا. کراچی میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ڈے اینڈ نائٹ فائنل کے تیسرے روز ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی۔
میچ کا چوتھا روز اب دوپہر 2 بجے شروع ہوگا. جہاں ناردرن کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گی۔
خیبر پختونوخواہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 374 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
ادھر سنچورین میں بھارت اور جنوبی افریقا کے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کو بارش نے لپیٹ دیا۔امپائرز نے محض 3 گھنٹے کے انتظار کے بعد دن کے خاتمہ کی قسم بجاڈالی۔وہاں بھی ایک بال کا کھیل ممکن نہیں ہوسکا۔پہلے روز بھارت نے 3 وکٹ پر 272 اسکور کئے تھے۔
ایشز سیریز کے حوالہ سے بیانات جاری ہیں۔فی الحال باقی ماندہ 2 میچز کو ایم سی جی منتقل کرنے کی کاوشیں ہورہی ہیں۔