لندن،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image/File photo
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے مستعفی ہونے والے ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر کو اپنے ہاں کوچنگ کی باقاعدہ پیشکش کردی ہے۔یہ اپنی جگہ ایک تاریخی و دلچسپ مثال ہوگی،اس لئے کہ ایک فاتح ٹیم نے اپنے ہیڈ کوچ کو فتح کے باوجود فارغ کردیا۔ایک ناکام ٹیم نے اسی کوچ کو اسی ٹیم کے خلاف مستقبل کے لئے اہنا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اس کے ہی بنائے پلان میں چکرادیا،شاندار جیت
ادھر سری لنکن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ایک اور ٹی 20 میچ ہارگئی ہے۔کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں مہمان بیٹنگ لائن ناکام رہی۔6 وکٹ پر 121 اسکور تک محدود رہی۔آسٹریلیا نے 17 ویں اوور میں 4 وکٹ پر ہدف مکمل کرلیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اسے 5 میچزکی سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔
آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے اسی میچ میں ایک نوبال،وائیڈ بال کی نئی مثال قائم کردی۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف 18 ویں اوور کی اننگ میں ایسی بال کی جو بہت اونچی،وائیڈ تھی کہ وکٹ کیپر میتھیو ویڈ تک اسے نہ پکڑسکے۔امپائر نے بلند بال کی وجہ سے نو بال قرار دے دی۔آسٹریلیا کو 5 رنزکی یہ بال پڑی۔
انگلش میڈیا نے اپنے کھلاڑی ایلکس ہیلز کے پاکستان سپر لیگ سے دستبرار ہونے کی خبر کو نمایاں کوریج دی ہے۔عنوانات اگر چہ سنسنی خیز تھے کہ ایلکس ہیلز پی ایس ایل سے دستبردار۔انگلش میڈیا نے حقیقی وجہ لکھی ہے کہ ہیلز بائیو سیکیور ببل کی سختیوں سے تھک گئے تھے۔وہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے سیدھا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرگئے تھے۔4 ماہ سے ببل لائف میں تھے۔آگے آئی پی ایل کے لئے کولکتہ نے انہیں ڈیڑھ لاکھ پائونڈ میں سائن کیا ہے۔پاکستانی کرکٹ حلقوں میں ان کے حوالہ سے کافی منفی خبریں چلی ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز انداز میں چند روز قبل ٹی 20 سیریز جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کا اگلا امتحان آج سے بھارت میں شروع ہوگا۔بھارت کے خلاف کولکتہ میں پہلا ٹی 20 میچ 16 فروری کو ہوگا،جو رات 7 بجے شروع ہوگا۔ایک روزہ سیریز میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز سے اس کے پسندیدہ فارمیٹ سے کسی اچھے نتیجہ کی توقع کی جارہی ہے۔
پی ایس ایل تاریخ میں 99 پر آئوٹ ہونے والے ول سمیڈ دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ کی نمائندگی کرنے والے بیٹر بدقسمت رہے۔