لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کرکٹ ایمرجنسی حالات میں داخل،برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے نوٹس لینے،ایکشن کا حکم کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ کے ایوانوں میں تہلکہ مچ گیا ہے،نسل پرستی کے جاری پرانے مرض پر گزشتہ 18 ماہ کی بحث کا اصل نتیجہ نکلنے والا ہے۔معروف کرکٹ مبصر ڈیوڈ لائیڈ کو تو براہ راست معافی مانگنی پڑی ہے۔موجودہ کپتا ن جوئے روٹ اور سابق کپتان مائیکل وان بھی مشکل میں آگئے ہیں۔
پاکستانی نژاد عظیم رفیق نے گزشتہ سال انکشاف کیا تھا کہ انہیں اپنے کیریئر میں یارک شائر کائونٹی کے اعلیٰ حکام سمیت کئی انگلش کرکٹرز نے اتنا نسل پرستی کا نشانہ بنایا تھا کہ وہ خود کشی پر مجبور ہوگئے تھے،پھر اس کی تصدیق سابق پاکستانی کرکٹر اور ان کے کائونٹی فیلو رانا نوید الحسن نے بھی کی۔
پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاع اپنے ملک میں کرے گا
گزشتہ ماہ کے آخر میں سب کچھ سامنے آنے پر ای سی بی نے یارک شائر کائونٹی کو معطل کیا،انٹر نیشنل میچزکی میزبانی سے محروم کیا،چیف سمیت کئی لوگ مستعفی ہوئے۔پھر عظیم رفیق اب برطانیہ کی پارلیمنٹ میں پیش ہوگئے،دارلعوام کی کلچر،اسپورٹس اور ڈیجیٹل کمیٹی نے اسے سنا۔
عظیم رفیق کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے،ٹھوس بیان اور شواہد کے بعد برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ایکشن لیا ہے اور انگلینڈ بورڈ کو حکم دیا ہے کہ نسل پرستی کا برطانیہ میں تصور نہیں ہے،ای سی بی اس پر فوری ایکشن لے۔
نتیجہ میں انگلینڈ بورڈ کے سربراہ ٹام ہوریسن نے اعلان کیا ہے کہ انگلش کرکٹ آج ایمبرجنسی کے نہایت قریب ہے،ہمیں اپنی کرکٹ سے اسے صاف کرنا ہوگا۔
عظیم رفیق کے نئے انکشافات کے بعد ڈیوڈ لائیڈ نے اپنے سابقہ کمنٹس پر معافی مانگ لی ہے۔سابق کپتان مائیکل وان اگرچہ تا حال اپنے پر عائد الزامات سےا نکاری ہیں لیکن بی بی بی سےہٹادیئے گئے ہیں۔موجودہ ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ سمیت کئی نام سامنے آرہے ہیں۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یرک شائر کائونٹی ڈرگ ٹیسٹ کروانے کے مخالف رہتی تھی،اس طرح وہ اپنے من پسند پلیئرز کو بھر پور مواقع دیتی تھی۔