| | | |

بسمعہ معروف کی بیٹی کی پیدائش کے بعد واپسی،ڈیبیو قرار دے دیا

 

لاہور،کرک اگین

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی رکن بسمعہ معروف بچے کی پیدائش کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کررہی ہیں۔پی سی بی نے ان کے حوالہ سے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی ہے۔

دیکھا جاسکتا ہے کہ بسمعہ اپنے شوہر اور نومولود بچے کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

اس موقع پر بسمعہ نے کہا ہے کہ پرکام کے لئے وقت نکالنا پڑتا ہے۔میں نے اپنی بیٹی فاطمہ کو دیکھنا ہوتا ہے۔گھر کے سب کام جلدی سے ختم کرتی ہوں۔دوپہر 1 بجے سے 5 بجے تک پریکٹس کرتی ہوں۔پھر فاطمہ کو دیکھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح اب بیٹی ہے۔کرکٹ میرا جنون ہے۔دونوں کو میں ساتھ لے کر چلوں گی پاکستان کے لئے واپسی ایک ڈیبیو لگ رہی ہے۔میں ضرور کامیاب ہوں گی۔

فاطمہ کے شوہر نے بتایا کہ پسند کی شادی ہے۔ہم کزن ہیں۔میں ان کی محنت شروع سے دیکھ رہا۔پاکستان کے لئے یہ کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ہم دونوں اس وقت کو اچھا انجوائے کر رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *