کرک اگین اسپیشل رپورٹ
Image by Twitter
دنیا میں ہر قسم کے لوگ موجود ہیں،پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش گئی ہے تو ایک پٹیشن اس کے خلاف بنگلہ دیش کی عدالت میں لگ گئی ہے لیکن جمعہ کوعدالت نے پٹیشن مسترد کردی،عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے ڈھاکا گرائونڈ میں اپنا بڑا پرچم لگاکر ٹریننگ کی ہے اور یہ اس سے پہلے نہیں ہوتا تھا۔عدالت نے پٹیشن کو مسترد کردیا ہے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے معروف کھلاڑی کرس گیل کو الوداعی میچ مل گیا ہے،بورڈ نے ہوم گرائونڈ میں اگلے سال جنوری میں آئرلینڈ کے خلاد محدود اوورز کی سیریز شیڈول کردی ہے،اس میں کرس گیل کو الوداعی میچ دیاجائے گا،گیل نے اس ماہ عرب امارات کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران آخری میچ کھیلتے ہوئے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دیا تھا۔
پاکستان کو اب کتنا ہدف ملے گا،انضمام الحق نے بتادیا،کیویز کے لئے بھیایک پیش گوئی
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں اس بار متعدد پاکستانی پلیئرز شریک ہونگے ،کھلاڑیوں کے پاس دسمبر کے آخر سے15 جنوری تک کا کچھ وقت ہوگا۔چند میچز کے لئے پلیئرز ریلیز کئے جاسکتے ہیں،ان میں شاداب خان،حارث رئوف اور فخر زمان شامل ہیں،شاہین شاہ آفریدی سے بھی رابطے کا امکان ہے۔
پاکستان میں عمر اکمل کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ پی ایس ایل 7 کا حصہ ہونگے،امکان ہے کہ انہیں لاہور قلندرز کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔
ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں اب تک کی ناقابل شکست ٹیم ابو ظہبی کو 5 فتوحات کے بعد پہلی شکست ہوگئی ہے۔بنگلہ ٹائیگرز نے 11 رنز سے ہرادیا۔کرس گیل کی ففٹی بھی اس بار ٹیم کی مدد نہیں کرسکی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے اگلے ماہ ہوم سیریز کھیلنی ہے اور اس کے لئے پی سی بی نے ابھی س تیاری شروع کردی ہے،اس کے لئے ابتدائی پلان یہ سامنے آیا ہے کہ اس سیریز میں سینئیرز پلیئرز شامل نہیں ہونگے،نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کپتان بابر اعظم نے متعدد سینئرز کو آرام دینے کے لئے تیار کرلیا ہے۔اس سیریز میں نوجوان پلیئرز کو موقع دیا جائےگا اور اس کے لئے پاکستانی کپتان نے فرنٹ فٹ پر رہ کر فیصلہ کیا ہے۔