ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈھاکا میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔ورلڈ ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل میں شکست،حسن علی کی ٹریجڈی کے بعد قومی پلیئرز پر کچھ دبائو ضرور آیا تھا لیکن ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی نگرانی میں پلیئرز مکمل پرجوش دکھائی دیئے ۔یہی نہیں بلکہ حسن علی بھی زبردست ایکشن میں نظر آئے ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 3 ٹی 20 میچزکی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی۔گرین کیپس نے ٹی 20 ورلڈ کپ تو کھیل لیا ہے،سیمی فائنل مین بھی ہو آئے ہیں لیکن بنگلہ دیش اپنے میدانوں میں سخت حریف ہوگا،پاکستانی کیمپ اس بات پر بھی محنت کررہا ہے کہ بنگلہ دیش کو اس کے ملک میں کیسے زیر کرنا ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2021،کیا نیا،کیا پرانا،تاریخ الٹنےکادھماکا،پراسرارٹاس،درجنوں لمحات ،ریکارڈز
ٹائیگرز نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کو شکست فاش دی تھی،ورلڈ ٹی 20 کپ سے قبل اس پرفارمنس سے بنگلہ دیش فیورٹ ہوگیا تھا۔میگا ایونٹ کی مایوس کن پرفارمنس کے باوجود وہ اپنے ملک میں فیورٹ ہے۔
اپنے ملک میں بنگلہ دیش نے گزشتہ 2 سال میں آئوٹ کلاس کارکردگی دکھائی ہے۔فروری 2020 سے اب تک جو اس نے 12 میچز کھیلے ہیں۔9 میں کامیابی سمیٹی ہے،صرف 3 میچز مین شکست ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش نے اپنے ملک میں اب تک 49 میچز کھیلے ہیں۔24 میں فتح اپنے نام کی ہے۔25 میں اسے شکست ہوئی ہے۔اس کا اپنے ملک میں ہائی اسکور 211 ہے۔76 کم ترین اسکور ہے۔اس سال اس نے اپنے میدانوں میں آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتی ہیں۔
بنگلہ دیش کا اپنے ملک میں پاکستان کےخلاف ٹی 20 ریکارڈ شاندار ہے۔4 میچزمیں مقابلہ 2-2 سے برابر ہے۔دونوں ممالک میں 1،1 میچ کی 2 سیریز ہوئی ہیں،ایک میں بنگلہ دیش اور دوسرے میں پاکستان فتحیاب ہوا تھا۔باقی مقابلے ورلڈ ٹی 20 کپ کے تھے۔
ویسے ایک اعتبار سے بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف مایوس کن ریکارڈ ہے۔12 میچز میں سے صرف وہ 2 جیت سکے ہیں،انہیں 10 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔